ٹانک وائن
محبی اقویم حکیم محمد حسین صاحب ’’ اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے ۔ آپ اشیاء خوردنی خود خرید دیں۔ اور ایک بوتل ٹانک وائن کی فلومر کی دوکان سے خرید دیں مگر ٹانک وائن چاہئے اس کا لحاظ رہے ۔ باقی خیریت ‘‘ (خطوط امام بنام غلام صفحہ ۵)
شہوت کو ابھارنے والی دوائیں
1۔ پہلی مشک ختم ہو چکی ہے ۔ اسلئے پچاس روپے بذریعہ منی آرڈر آپ کی خدمت میں ارسال ہیں ۔ دوتولہ مشک خالص دو شیشیوں میں ارسال فرماویں ۔ آپ بے شک ایک تولہ مشک بہ قیمت خرید کر کے بذریعہ وی۔پی بھیج دیں ۔ (خطوط امام بنام غلام ص2-3)
2۔ میں اس کو اپنے مولا کریم کے فضل سے اپنے لئے بے اندازہ فخر کا موجب سمجھتا ہوں کہ حضور (مرزا قادیانی) بھی اس ناچیز کی تیارکردہ مفرح عنبری کا استعمال فرماتے ہیں ۔(خطوط امام بنام غلام ص 8)