• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(خلیفہ کے حکم کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(خلیفہ کے حکم کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا)
Sir, is there any other body or organization within the Jamat which can revise or modify or alter any order or decision of the Khalifa or Imam?
(جناب! کیا ایسی کوئی تنظیم جماعت کے اندر ہے جو خلیفہ یا امام کے کسی حکم یا فیصلہ کو تبدیل کر دے یا اس پر نظرثانی کرے یا اس میں ترمیم کر دے؟)
مرزاناصر احمد: نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: مجلس شوریٰ اور…
مرزاناصر احمد: خلافت، ہمارے عقیدے کے مطابق خلافت کے لئے مشورہ ضروری ہے۔ اس لئے تمام بنیادی اصول جو طے کئے جاتے ہیں وہ خلیفہ وقت جس زمانہ میں بھی ہو وہ شوریٰ کے اندر کرتا ہے اور مشورے کر کے سارے اور جائزہ لے کر، سوچ بچار کے، دعاؤں کے ساتھ وہ مشورے کر کے، تب وہ فیصلہ کرتا ہے۔ اس واسطے خلیفہ Dictator (ڈکٹیٹر) نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, I know that. But Khalifa مشاورت میں, after consultation, his order is final or...?
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ جانتا ہوں۔ مگر مشاورت کے بعد خلیفہ کا حکم حتمی ہوتا ہے یا؟)
مرزاناصر احمد: اور ۹۹۹ اس کے آرڈرز یہ ہیں کہ کثرت رائے جو فیصلہ کرتی ہے میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but I am just asking you. (جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مگر میں آپ سے صرف پوچھ رہا ہوں)
14مرزاناصر احمد: ہاں! نہیں، میں بتاتا ہوں۔ یعنی ایک ہے قانون، ایک ہے اس کی… جس طرح وہ ظاہر ہوتا ہے قانون…
Mr. Yahya Bakhtiar: Legal position. If you pass an order after consultation or without consultation with your colleagues or with...?
(جناب یحییٰ بختیار: قانونی حیثیت! اگر آپ اپنے رفقائے کار سے مشورہ کے بعد یا بلامشورہ کئے ایک حکم جاری کرتے ہیں یا…؟)
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! اگر میں مشاورت کے… مثلاً انہوں نے کہا کہ ہماری رائے یہ ہے تو خلیفہ وقت کا یہ حق ہے کہ ان کو یہ کہے کہ ان ان وجوہات کی بنا پر میرے خیال میں تمہاری رائے درست نہیں ہے۔ عملاً یہ ہوتا ہے کہ وہ کہتے ہیں ٹھیک ہے، ہم سمجھ گئے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ بات… No …
مرزاناصر احمد: وہ Unanimous (متفقہ) فیصلہ ہوگیا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: My question is a very simple one. Can they overrule you or can you overrule them, legally speaking? In fact whatever may be the position, we are not concerned.
(جناب یحییٰ بختیار: میرا سوال بالکل سادہ ہے۔ کیا وہ آپ کے فیصلہ کو مسترد کرسکتے ہیں یا آپ ان کی رائے کو۔ قانونی پوزیشن کیا ہے؟ درحقیقت پوزیشن خواہ کچھ بھی ہو، اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں)
Mirza Nasir Ahmad: They can't overrule me.
(مرزاناصر احمد: وہ میرے فیصلہ کو مسترد نہیں کرسکتے)
Mr. Yahya Bakhtiar: But you can overrule them?
(جناب یحییٰ بختیار: مگر آپ ان کی رائے کو مسترد کرسکتے ہیں؟)
Mirza Nasir Ahmad: And the question of my overruling them does not arise in the context I have just told you.
(مرزاناصر احمد: اور جس پیرایہ میں، میں نے آپ کو ابھی بتایا ہے، اس میں میرے ان کی رائے کو مسترد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا) کیونکہ جب وہ میرے ساتھ متفق ہوگئے اور وہ Unanimous (متفقہ) فیصلہ دیتے ہیں تو میرے Overrule (مسترد) کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: But you can overrule them?
(جناب یحییٰ بختیار: مگر آپ ان کی رائے کو مسترد کرسکتے ہیں؟)
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں۔ میرے Overrule (مسترد) کرنے کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔ And they don't overrule me.
(اور وہ میرے فیصلہ کو مسترد نہیں کرتے)
15Mr. Yahya Bakhtiar: Thank you.
Sir, what is the significance of these three different titles "Imam", "Khalifa" and "Amirul Momineen"? How you or your Jamaat interpret them?
(جناب یحییٰ بختیار: شکریہ۔ جناب! ان تین القاب ’’امام، خلیفہ اور امیرالمؤمنین‘‘ کی کیا اہمیت ہے؟ آپ اور آپ کی جماعت ان کی کیسے تشریح کرتی ہے؟)
مرزاناصر احمد: جو ہے Official designation (باضابطہ عہدہ) وہ خلیفۃ المسیح ہے۔ امیرالمؤمنین جو ہے وہ لوگ ویسے لکھ دیتے ہیں۔ امام جماعت احمدیہ لکھ دیتے ہیں۔ خصوصاً یہ جو بیرون پاکستان کی جماعتیں ہیں ان کے لئے بعض ’’خلیفۃ المسیح‘‘ ان کی زبان پر بھی نہیں چڑھتا، اس واسطے وہ کہہ دیتے ہیں Head of the Worldwide Ahmadia Community لیکن جو آفیشل (باضابطہ) ہے وہ صرف ’’خلیفۃ المسیح‘‘ ہے۔ دوسری دو Term in use (اصطلاحات مستعمل) ہیں بعض دفعہ، لیکن وہ آفیشل نہیں ہے، آفیشل ’’خلیفۃ المسیح‘‘ ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but you said that you are Imam of the Jamaat.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مگر آپ نے کہا تھا کہ آپ امام جماعت ہیں)
مرزاناصر احمد: لوگ مجھے امام کہہ دیتے ہیں۔ ’’خلیفۃ المسیح‘‘ کا مطلب ہی امام ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: And you have not yourself chosen the title of Imam? They call you?
(جناب یحییٰ بختیار: اور آپ نے خود امام کا لقب منتخب نہیں کیا۔ لوگ آپ کو کہتے ہیں؟)
Mirza Nasir Ahmad: Oh! No, no, they call me....
(مرزاناصر احمد: اوہ نہیں! نہیں! لوگ مجھے کہتے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: ...... out of respect?
(جناب یحییٰ بختیار: …عزت سے؟)
مرزاناصر احمد: ہاں! میں نے تو اپنے لئے خلیفۃ المسیح کا بھی منتخب نہیں کیا، انہوں نے مجھے منتخب کر لیا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: And when they call you Amir-ul-Momineen, what is the meaning of Amir-ul-Momineen, that you are the Amir of all the momins?
(جناب یحییٰ بختیار: اور جب وہ آپ کو امیرالمؤمنین کہتے ہیں تو امیرالمؤمنین کا کیا مطلب ہے کہ آپ تمام مؤمنین کے امیر ہیں؟)
 
Top