• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

دلائل ختم نبوت

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
عنوان :۔ دلائل ختم نبوت
تحریر :۔ عبیداللہ لطیف
الله تعالیٰ قرآن کریم سورة الاحزاب میں فرماتے ہیں کہ " ما کان محمد ابااحد من رجالکم و لکن رسول الله و خاتم النبیین و کان الله بکل شیئ علیما ( الاحزاب :60 ) تر جمہ : تمہارے مردوں میں سے محمد صلی الله علیہ و آلہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن آپ الله تعالیٰ کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے ہیں اور الله تعالیٰ ہر چیز کو بخوبی جانتا ہے اسی سلسلہ میں معروف حدیث رسول بھی ہے چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ((لاتقوم الساعة حتیٰ یبعث دجالون کذابون قریباً من ثلثین کلھم یزعم انہ رسول الله )) (صحیح مسلم کتاب الفتن واشراط الساعة 7342 صحیح بخاری 3609) اسی طرح ایک اور حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ (( انا خاتم النبیین لا نبی بعدی )) یعنی میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی اوپر بیان کی گئی آیت اور حدیث کا مفہوم مرزاصاحب نے بھی یہی بیان فرمایا ہے چنانچہ اسی ضمن میں مرزا صاحب کی چند تحریریں بھی یہاں درج کیے دیتا ہوں چنانچہ مرزا غلام احمد قادیانی رقمطراز ہےکہ " اکیسویں آیت یہ ہے ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ و خاتم النبین یعنی محمد صلی الله علیہ وسلم تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے مگر وہ رسول اللہ ہے اور ختم کرنے والا ہے نبیوں کا یہ آیت بھی صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا " ( روحانی خزائن جلد تین صفحہ31 4) مزید ایک مقام پر مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ حدیث لا نبی بعدی میں بھی نفی عام ہے پس یہ کس قدر جرات اور دلیری اور گستاخی ہے کہ خیالات رکیکہ کی پیروی کرکے نصوص صریحہ قرآن کو عمداً چھوڑ دیا جائے اور خاتم الانبیاء کے بعد ایک نبی کا آنا مان لیا جائے اور بعد اس کے جو وحی نبوت منقطع ہو چکی تھی پھر سلسلہ وحی نبوت کا جاری کردیا جائے ( ایام الصلح مندرجہ روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 393 ) مرزا صاحب رسول کی تعریف بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ کوئی رسول دنیا میں مطیع اور محکوم ہو کر نہیں آتا بلکہ وہ مطاع اور صرف اپنی اس وحی کا متبع ہوتا ہے جو اس پر بذریعہ جبرائیل نازل ہوتی ہے ( ازالہ اوہام مندرجہ روحانی خزائن جلد تین صفحہ 411 ) مرزا صاحب نبی کی تعریف کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ اورمخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو شریعت کا لانا اس کے لیے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسو ل کا متبع ہو ( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 306 )مرزا صاحب کی نبی و رسول کی کی گئی تعریف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فرمان رسول کو بھی ملاحظہ کریں (( ان الرسالةوالنبوة قدانقطعت فلا رسول بعدی ولانبی )) یعنی رسالت اور نبوت کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے میرے بعد اب نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی ( جامع ترمزی کتاب الرویا رواہ انس بن مالک رضی الله عنہ 2197 )
 
Top