رگ وریشہ میں شکر گزاری
(مرزاغلام احمد قادیانی ، انگریزی غلامی کی داستان ِ دل خراش)
(روحانی خزائن جلد 6 شَھادَۃُ القُرآن صفحہ 378)(مرزاغلام احمد قادیانی ، انگریزی غلامی کی داستان ِ دل خراش)
"یہ عاجز صاف اور مختصر لفظوں میں گذارش کرتا ہے کہ بباعث اس کے کہ گورنمنٹ انگریزی کے احسانات میرے والد بزرگوار میرزا غلام مرتضیٰ مرحوم کے وقت سے آج تک اس خاندان کے شامل حال ہیں اس لئے نہ کسی تکلّف سے بلکہ میرے رگ و ریشہ میں شکر گذاری اِس معزّر گورنمنٹ کی سمائی ہوئی ہے۔ میرے والد مرحوم کی سوانح میں سے وہ خدمات کسی طرح الگ ہو نہیں سکتیں جو وہ خلوص دل سے اِس گورنمنٹ کی خیر خواہی میں بجا لائے۔ اُنہوں نے اپنی حیثیت اور مقدرت کے موافق ہمیشہ گورنمنٹ کی خدمت گذاری میں اس کی مختلف حالتوں اور ضرورتوں کے وقت وہ صدق اور وفاداری دکھلائی کہ جب تک انسان سچّے دِل اور تہِ دل سے کسی کا خیر خواہ نہ ہو ہرگز دکھلا نہیں سکتا۔"
کتاب کا اصل سکین ملاحظہ فرمائیں