مرزا غلام احمد صاحب اگر سب سے زیادہ پیشگوئیاں حضرت عیسیٰؑ کی غلط نکلی ہیں تو اس حساب سے تو آپ کی بہت سی پیشگوئیاں غلط نکلنا ضروری ہیں کیونکہ آپ کو تو حضرت عیسیٰؑ سے مشابہت تامہ کا دعوی ہے ۔
اگر وہ انسان تھے تو آپ کون سے فرشتے تھے جو آپ کو الہام میں غلطیاں نہیں لگ سکتی تھیں ؟؟
ویسے یہ بات ہی بڑی عجیب ہے کہ اگر انبیا، ہی اپنے الہاموں کو سمجھنےسے قاصر رہیں تو عام آدمی کیا سمجھے گا؟
اور اگر کسی نبی نے کوئی بات سمجھی ہی نہیں تو بطور پیشگوئی آگے بیان کیوں کی ؟؟؟
ویسے مرزا جی آپ کا جواب نہیں ایک طرف حضرت عیسیٰؑ کی پیشگوئیوں کا غلط ثابت کر رہے ہیں اور دوسری جگہ خود ہی فرما رہے ہیں کہ
اور ممکن نہیں کہ نبیوں کی پیشگوئیاں ٹل جائیں (روحانی خزائن جلد 19 ص 5)
حضرت عیسیٰؑ کی تو پیشگوئیاں غلط ثابت کر رہے ہیں اور اپنا دعویٰ یہ ہے کہ اگر ثابت ہو کہ میری سو پیشگوئیوں میں سے ایک بھی جھوٹی نکلی تو میں اقرار کروں گا کہ میں کاذب ہوں ۔(روحانی خزائن جلد 17 ص 461)
حالانکہ دعوی مشابہت تامہ حضرت عیسیٰؑ کے بعد تو آپ کی پیشگوئیوں کا غلط نکلنا ضروری ہے ۔