حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر جانے اور آسمان سے نزول کے حوالے سے قادیانی اکثر ایک وسوسہ پیش کرتے ہیں کہ چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام سے پہلے یہ معاملہ کسی نبی کے ساتھ پیش نہیں آیا لہذا یہ سنت اللہ کے خلاف ہے اور سنت اللہ تبدیل نہیں ہو سکتی۔
ہم یہاں اس بحث میں پڑے بغیر کے سنت اللہ سے کیا مراد ہے اور کیا رفع و نزول عیسیٰ واقعی سنت اللہ کے خلاف ہے ہم قادیانی دوستوں سے دو باتیں پوچھیں گے کہ پھر یہاں سنت اللہ کیسے تبدیل ہو گئی ۔
1: ہم جانتے ہیں کہ سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور حضرت آدم علیہ السلام بغیر ماں اور باپ کے پیدا ہوئے ۔
تو نبی کا بغیر ماں اور باپ کے پیدا ہونا سنت اللہ ٹھہری۔
لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کے بعد یہ سنت اللہ تبدیل ہو گئی اور ان کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے تک جتنے نبی آئے وہ سب ماں اور باپ سے پیدا ہوئے ۔
یعنی حضرت آدم علیہ السلام کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے تک سنت اللہ یہ رہی کہ تمام نبی ماں اور باپ سے پیدا ہوئے لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت یہ سنت اللہ پھر تبدیل ہو گئی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام باپ کے بغیر صرف ماں سے پیدا ہوئے ۔
لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد پھر یہ سنت اللہ تبدیل ہو گئی اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ماں اور باپ سے پیدا ہوئے ۔
2: مسلمانوں اور قادیانیوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیا، کو نبوت مستقل اور براہ راست ملی ۔
لیکن قادیانیوں کے نزدیک مرزا غلام احمد قادیانی کو نبوت اتباع کے نتیجے میں ملی اور یہ مستقل نبوت نہیں ۔
تو میرا سوال یہ ہے اللہ کی جو سنت حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک چلی آ رہی تھی وہ مرزا غلام احمد قادیانی کے وقت کیوں تبدیل ہو گئی ؟؟؟؟؟