• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سوال: کیا مرزا قادیانی ہی مسیح اور مہدی ہے۔؟؟؟

ذوالفقار احمد

رکن ختم نبوت فورم
سوال: کیا مرزا قادیانی ہی مسیح اور مہدی ہے۔؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:جی بالکل بھی نہیں بلکہ ایسا کہ کر مرزا نے اپنے جھوٹا ہونے کی ایک واضح دلیل دی اور اپنے لیے ایک نہایت مصیبت کھڑی کی ہے۔
کہتا ہے کہ میں ھی مسیح ہوں اور میں ھی مہدی ہوں ھالانکہ حدیث شریف میں تصریح موجود ہے کہ مہدی اور عیسٰی دونوں جدا جدا شخصیات ہیں۔ اور دونوں کے حلیے بھی واضح اور جدا جدا بیان کیے گئے ہیں جن کی تفصیل احادیث میں بھری پڑی ہے

مثلََا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ امت کیسے ہلاک ہو سکتی ہے جس کے شروع مِیں مَیں ہوں درمیان مِیں مہدی اور آخر میں ابنِ مریم ہے۔
(المصنف ابنِ ابی شیبہ 8/548 و رزان کمال فی المشکوٰت صفحہ 583 و ابنِ عساکر 47)
ایک حدیث سے ثابت ہے کہ حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں حضرت عیسٰی علیہ السلام نماز پڑھیں گے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے میری امت تمہاری شان اس وقت کیا ہو گی جب ابنِ مریم تم لوگوں میں نازل ہو گا اور تمہارا امام تم میں سے ہو گا۔
(بخاری شریف حدیث 3449 و مسلم شریف حدیث 392)
حضرت امام محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

امام مہدی اس امت میں سے ہوں گے اور وہی ہیں جو ابنِ مریم کی امامت کریں گے۔
(ابنِ ابی شیبہ 8/679)
اس کے علاوہ نام ہی سے ظاہر ہے کہ مرزا قادیانی کا تعلق مغل یعنی مرزا خاندان سے تھا۔ جبکہ احادیث میں تصریح موجود ہے کہ امام مہدی ساداتِ کرام میں سے ہوں گے۔ سو کسی بھی پہلو سے ان دو الگ الگ شخصیات کو ایک ہی نام نہیں دیا جا سکتا۔ اور مرزا قادیانی نے خود کو سادات میں شمار کروانے کے لیے جو بکواسات لکھے ہیں دینی غیرت ان کو نقل کر کے بھی لکھنا گوارا نہیں کرتی۔
 
Top