سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃُ اللہ علیہ ( یہ مل والے مجھ فقیر سے کیا لینے آئے ہیں)
٭فقیروں کی فقیرانہ باتیں ٭
جناب اعجاز چشتی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ایک دفعہ لائل پور سے چند مل والے شاہ جی کو ملنے آئے ۔ شاہ جی اپنے عام ساتھیوں سے محوِ گفتگو تھے۔ چند منٹ کےبعد ایک ساتھی نے کہا کہ شاہ جی یہ فلاں مل والے ہیں۔ آپ سے ملنے آئے ہیں۔ برجستہ فرمایا بھائی کسی دل والے کی بات کرو یہ مِل والے مجھ فقیر سے کیا لینے آتے ہیں۔٭فقیروں کی فقیرانہ باتیں ٭
اقتباس : ( امیر شریعت سید عطاء اللہ ؒ شاہ بخاری کی باتیں، مصنف سید امین گیلانی ، صفحہ نمبر 95)