• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیرۃُ الحلبیہ کا حوالہ اور قادیانی دجل و فریب

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
سیرۃُ الحلبیہ کا حوالہ اور قادیانی دجل و فریب

سیرۃُ الحلبیہ کا حوالہ قادیانی حضرات کیوں دیتے ہیں؟؟:
قادیانیوں کے نبی یعنی مرزا غلام احمد قادیانی ایک عورت جس کا نام محمدی بیگم تھا اس پر عاشق تھا ۔ وہ ابھی چھوٹی سی بچی تھی اور خوبصورت بھی تھی اور مرزا قادیانی کی عمر کافی زیادہ تھی ۔ اس لیے مرزا غلام احمد قادیانی نے بار بار کوشش کی کہ کسی طرح سے اس بچی کے باپ سے محمدی بیگم کا رشتہ لے لیا جائے ۔ اس کے لیے مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنی پیشنگوئیوں کے بہت انبار بھی لگائے ۔ بلکہ یہاں تک کہ مرزا قادیانی نے کہا تھا کہ وہ اگر کسی اور کے نکاح میں بھی چلی گئی تب بھی اس کا شوہر یا تو مر جائے گا یا پھر اس لڑکی یعنی محمدی بیگم کو طلاق ہو جائے گی ۔ لیکن وہ لڑکی ضرور میرے (مرزا قادیانی) کے نکاح میں آئے گی ۔ اس چھوٹی بچی کا نکاح اس بچی کا والد کسی بھی صورت ایک نامرد شخص سے نہیں کروانا چاہتا تھا۔ اس لیے مرزا قادیانی کے نکاح میں وہ نہ آئی بلکہ یہاں تک کہ مرزا قادیانی نے ان کو زمین یا جائیداد کا لالچ بھی دیا تھا مگر وہ لوگ مرزا قادیانی کے لالچ میں نہ آئے ۔
اب چونکہ قادیانی حضرات کو اپنے نبی کے کرتوتوں کا اچھی طرح سے علم ہے کہ اس کے کرتوت کیسے تھے ۔ اس لیے قادیانی حضرات اپنے نبی کی اس قبیح حرکت پر پردہ پوشی کرنے کے لیے انبیاء علیہ السلام پر الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں یہاں تک کہ حضرت محمد عربی ﷺ پر بہتان بازی اور الزام تراشی ان کا روزانہ کا معمول ہوتا ہے ۔
ان تمام ثبوتوں کے ساتھ حاضر ہیں یہ چند ویڈیوز جس میں مرزا قادیانی اور محمدی بیگم کے بارے میں مرزا قادیانی کے اقوال وغیرہ کو ثبوتوں اور مدلل انداز میں بیان کیا ہے۔
پارٹ 1:

پارٹ 2:
پارٹ 3:
پارٹ 4:
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اپنے نبی کو ذلت و خواری سے بچانے کے لیے یہ حضور اکرم ﷺ کی ذات پاک پر الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں ۔ قادیانیوں کی ایک پوسٹ ملاحظہ فرمائیں کہ کس طرح سے ان لوگوں نے آدھی بات پیش کر کے اپنے دجال و کذاب ہونے کا ثبوت پیش کیا ۔
قادیانیوں کی جانب سے لگائی جانے والی پوسٹ جس میں آپ ﷺ کے کردار پر الزام تراشی کی گئی ہے۔ : (اس پر کراس کا نشان ہم نے لگایا ہے۔)
aa.jpg
یہ پوسٹ تھی جو قادیانی حضرات آپ ﷺ کے کردار کو نعوذُباللہ گندہ ثابت کرنے کے لیے لگاتے ہیں ۔
قادیانی پوسٹ پر تبصرہ:

  1. یہ پوسٹ جو قادیانی حضرات نے بنائی ہے یہ کسی حدیث کی کتاب سے نہیں بلکہ سیرۃ الحلبیہ نامی کتاب سے بنائی ہے جو کہ تاریخ کی کتاب ہے۔
  2. اس کتاب میں آپ ﷺ کی طرف منسوب اس بات کا کوئی حوالہ حدیث کی کسی کتاب سے نہیں۔
  3. اس کتاب میں اس حدیث کی کوئی سند مذکور نہیں۔
  4. قادیانیوں نے پوسٹ بناتے وقت دجل و فریب کا یہ مظاہرہ کیا کہ اپنی من پسند کی بات یہودیوں کی طرح نکالی اور آگے پیچھے والی ساری بات چھوڑ دی۔
  5. آپ ﷺ نے اگر کسی سے نکاح کرنا چاہا تو اس میں بُری بات کیاہے جس کو قادیانی حضرات اتنا ایشو بنا رہے ہیں؟
  6. آپ ﷺ کااگر اس عورت سے نکاح نہیں ہو سکا تو آپ ﷺ نے ان کو کسی جائیداد کا لالچ نہیں دیا ، کوئی بددعا نہیں دی ۔ مگر مرزا قادیانی نے تو بددعاؤں پہ بددعائیں کی حتی کہ محمدی بیگم کے بننے والے شوہر کے مر جانے کی بھی بددعائیں کیں۔
  7. اگر اسی ہیڈنگ میں موجود پوری بات پڑھی جائے تو قادیانیوں کا سارا دجل کھل کر سامنے آجاتا ہے۔
  8. اسی بات کے آخر میں اِس عورت (شہزادی) کا کیا انجام ہوا وہ قادیانی حضرات کیوں کسی کو نہیں بتاتے؟؟
  9. مرزا قادیانی جس عورت کو پانے کے لیے اس کے خاندان کو بددعائیں دیتا رہا وہ تو خوش و خرم رہے اور اس عورت (محمدی بیگم) کو نہ ہی طلاق ہوئی اور نہ ہی وہ مرزے کے نکاح میں آئی۔ جبکہ اس عورت کو تو رسول پاک ﷺ نے کوئی بددعا بھی نہیں دی پھر بھی اس عورت کا کیا انجام ہوا آئیں آپ کو اسی کتاب کے اصل پیجز لگا کر بتاتا ہوں۔
سیرۃُ الحلبیہ کا ٹائٹل پیج: (جلد 6)
6.jpg
قادیانی حضرات نے جس پیج پر سے تھوڑی سی تحریر کاٹ کر پیش کرتے ہیں وہ پیج ملاحظہ فرمائیں ۔
(سیرۃ الحلبیہ جلد 6 صفحہ 439)
66.jpg
اب اس پیج پر جہاں سے قادیانی حضرات اپنے مطلب کی بات نکالتے ہیں اس سے آگے والے پیج کو بھی ملاحظہ فرمائیں کہ اس عورت کا انجام کیا ہوا تھا۔
(سیرۃ الحلبیہ جلد 6 صفحہ 440)
666.jpg

میں نے اس پوسٹ پر جواب تو قادیانیوں کو دے دیا اور ان کے دجل و فریب کو بھی سب کے سامنے ظاہر کر دیا ہے ۔ مگر پھر بھی یاد رہے کہ اگر ایسی بات ہے تو قادیانی حضرات حدیث کی کسی کتاب میں سے اس بات کو ثابت کریں ۔ یہ کتاب یعنی سیرۃ الحلبیہ کوئی حدیث کی کتاب نہیں اور نہ ہی اس میں اس بات کا حدیث کی کسی کتاب سے حوالہ دیا گیا ہے ۔ اور آپ ﷺ کا کردار سب سے بہترین کردار تھا ۔ آپ اخلاق کے پیکر پیغمبر تھے ۔ کسی صحابی نے حضرت عائشہ سے جب پوچھا کہ آپ ﷺ کے اخلاق کے بارے میں بتائیں تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ ﷺ کا اخلاق ہمہ تن قرآن ہے ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
Top