• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیرۃ النبی ﷺ سے ختمِ نبوت کے شواہد

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
سیرۃ النبی ﷺ سے ختمِ نبوت کے شواہد

جب ’’آیاتِ ختمِ نبوت ‘‘ کو شائع کرنے کا ارادہ بنا تو سوچا کہ اس کے ساتھ ختم نبوت کے موضوع پر تقریریں بھی لگادی جائیں جیسا کہ کتاب ’’ نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ نماز‘‘ کے ساتھ اردو عربی تقاریر دی گئی ہیں۔اب تقاریر کیسی ہوں توجیسے یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد ہے اسی طرح وہ تقاریر بھی منفرد ہونی چاہئیں اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم شامل حال ہوااور نبی کریم ﷺ کی سیرۃ سے ختم نبوت کے شواہدجیسے نایاب موضوع پرمشتمل ایک تقریر تیار ہوگئی ۔یہ تقریر اردو ، عربی اور انگریزی زبان میں خواتین کے پروگراموں میں طالبات سے کروائی بھی گئی۔
اس تقریر کی اہمیت:
یہ تقریر ختم نبوت کے موضوع پر کی گئی تقاریر سے مختلف ہے اس میں بیس کے قریب قرآنی آیات، چالیس کے قریب نبی کریم ﷺ کی احادیث ہیں اس میں سیرۃ النبی ﷺ سے ایسے شواہد دیئے گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ اس کی ضرورت اس لئے بھی ہے کہ مرزائی ہمارے نبی حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کے عنوان سے کتابیں لکھ کر اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں۔ مرزا قادیانی کے لڑکے مرزا بشیر الدین محمود اور لاہوری مرزائیوں کے سربراہ محمد علی کی اس موضوع پر کتابیں راقم کے پاس بھی موجود ہیں لاہوری مرزائیوں کے سربراہ کی کتاب کا نام ہے’’ سیرۃ خیر البشر‘‘ اورمرزا قادیانی کے بیٹے کی کتاب کا نام ہے’’ سیرۃ خیر الرسل‘‘۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت چونکہ ختم نبوت کی دلیل ہے اس لئے ختم نبوت کے منکرین کوسیرۃ النبی ﷺ کے عنوان پر کچھ لکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اس تقریر کی خصوصیت:
یہ تقریر کیا ہے ؟اللہ کے فضل وکرم سے ختم نبوت کے مضبوط دلائل کی ایک عجیب وغریب عام فہم دستاویز ہے جس میں بہت سے عجیب وغریب مخفی دلائل سامنے آگئے ہیں اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُاس میں نبی کریم ﷺ کی سیرۃ کلمہ طیبہ اور اسلامی اعمال مثلا وضو نماز اذان اقامت وغیرہ سے عقیدئہ ختم نبوت کو ایسے آسان انداز سے ثابت کیا گیا کہ یہ عقیدہ ہر شخص کو سمجھ آجائے اور ان اعمالِ صالحہ کا شوق بھی پیدا ہو۔اس تقریر کے بعد دلائلِ ختمِ نبوت کا ایک عظیم باب کھلتا ہے اور ختم نبوت پر دلالت کرنے والی آیات واحادیث میں ایک بڑا اضافہ نظر آتا ہے ۔’’ آیاتِ ختمِ نبوت ‘‘ میں اس سے بھی زیادہ مواد ہے اور کتاب ’’نبی الانبیاء ﷺ‘‘ کی اہمیت اپنی جگہ ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمانِ حقیقی کی حلاوت نصیب فرمائے۔
مناظر کے ساتھ شواہدکی اشاعت:
کتاب’’ نبی الانبیاء ﷺ ‘‘ اورپھر ’’ آیاتِ ختمِ نبوت ‘‘ میں تاخیر کی وجہ سے ارادہ بنا کہ فوری طور پر اس تقریر کو شائع کیا جائے تاکہ جتنی جلدی ہوسکے یہ دلائل مسلمانوں کے سامنے آجائیں اس سے قبل جامعۃ الطیبات سے ’’دعائوں کا حسین گلدستہ ‘‘ نامی کتاب شائع ہوچکی تھی جس میں بچوں کے لئے ہر دعاء کے ساتھ ایک خوبصورت منظر دیاگیا تھادل چاہا کہ اس تقریر کو بھی اس انداز میں شائع کیا جائے اللہ کا خاص فضل وکرم ہوا کہ ہماری اس مرادکو اس نے پورا کیانرالے خوبصورت اندازکے ساتھ بتیس صفحات میں یہ تقریر کتابی شکل میں سامنے آئی، ہر صفحے میں نئی دلیل ہے، موضوع کے مطابق اس کے ساتھ منظر دیا ہوا ہے ایک سرخی منظر کے اوپر ایک نیچے ہے موضوع صفحے کے اندر اندر پورا ہوا نہ صفحے میں خالی جگہ رہی اور نہ ہی مضمون اگلے صفحے پر گیا پھر ہر صفحے کے آخر میں درود شریف بھی ہے ۔ایک صفحہ سوالات پر مشتمل ہے آخر میں مرزائیوں سے گفتگو کرنے کے آسان طریقے بھی دیئے گئے ہیں۔۔اسے ’’ گلدستہ ختم نبوت‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا اور جب یہ محسوس کیا کہ نام سے کتاب کا موضوع پورا واضح نہیں تواس کا نام بدل دیا گیا اب اس کا نام یہ ہے
’’ شواہدِ ختمِ نبوۃ مِنْ سیرۃِ صاحبِ النُّبُوَّۃ ‘‘
یعنی
’’ عقیدئہ ختم نبوۃ سیرۃ النبی ﷺ کی روشنی میں‘‘
الحمد للہ یہ مختصر کتاب اردو انگریزی اور عربی زبان میں چھپ کر شائع ہوچکی ہے۔ اس کی اہمیت اور افادیت کے پیشِ نظرقدرِ توضیح کے ساتھ اس کتاب میں بھی اس تقریر کو رکھا گیا ہے۔
 
Top