• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر 24

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اطلاق و تقیید تکرار بھی نہیں ، ثانیا معروض ہے کہ بالفرض اگر تقیید مذکور نہ بھی ہوتی اور صرف (بعد النزول اتریں)ہوتا توبھی چونکہ اخبار بالمشتق فرع ہے قیام مبداء کےلیے ، لہذا صدق (اتریں گے)کا بعد تحقق النزول ہی ہوگا۔
شمس الہدایت کے صفحہ 84سطر 17 عبارت ہذا (اور انبیاء سابقہ بھی ) پر چناب کا اعتراض یہ ہے کہ قولہ تعالیٰ(انھم میتون) میں مرجع ھم" کا انبیاء نہیں بلکہ مشرکین ہیں ۔ بجواب اس کے گذارش ہے کہ یہاں پر قصر المسافۃ سوق الکلام علی طرز استدلال الخصم ہے ، استدلال خصم کی تقدیر ( انک میت ) میں مرجع ضمیر آنحضرتصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں صراحۃ نور باقی انبیاء ولالۃٰ ، اور (انھم میتون)میں مشرکین صراحۃاور باقی کفاردلالۃٰ، پس نبی وغیر نبی مرجع ٹھہرا بوجہ تقابل کے دلائلۃ اذلافارق بین نبی وغیرہ فی الموت پس انک میت وانھم میتون(زھر۔30) سے باقی انبیاءکی موت منجملہ جن کے مسیح بھی ہے ثابت ہوئی۔
تشریح سوال وجواب بطرز دیگر اور اظہار اس امر کا کہ استدلال اس آیت سے کس نے کیا کیا ۔
ایہا الناظرون یہ تو ظاہر ہے کہ مرزا صاحب نےکسی تالیف میں وفات مسیح پر آیۃ مذکورہ سے استدلال نہیں پکڑا ، اور نہ بظاہر ہو ہی سکتا ہے ، کیونکہ اس میں (انھم ) کا مرجع انبیاء ورسل نہیں ، مرزا صاحب کےایک حواری نے ہمارے سامنے آیت مذکورہ سے وفات مسیح پر استدلال کیا تھا ، جس کا طرز استدلال یہ تھا کہ آیت مذکورہ سے دلالت النص کے طور پر مفہوم ہوتا ہے کہ نبی وغیرنبی موت میں مساوی ہیں ، اذالافارق بین المذکور وغیرہ ، یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور کل انبیاء جن کا یہا ں پر ذکرصراحۃ نہیں اور ایسا ہی مشرکین مکہ اور غیر ان کے بشریت کی وجہ سے مساوی فی الموت ہیں۔
جواب کا حاصل۔ (انک میت وانھم میتون) کا اطلاق بدلالۃ النص گو کہ انبیاء سابقہ پر مفہوم ہوتا ہے ، لیکن اس سے یہ نہیں ثابت ہوتا کہ سب انبیاء مرچکے ہوں ، چنانچہ (میت) کے اطلاق سے آنحضرتصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس عالم سے تشریف لے جانا نزول آیت کے وقت ثابت نہیں پس قضیہ مطلقہ عامہ ٹھہرانہ دائمہ مطلقہ ، اور جواب میں ضمیر (انھم ) کا ارجاع انبیاء کی طرف نہیں بلکہ طرز استدلال کے مطابق حاصل واقع ہے۔
 
Top