• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر149

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
رہے ہیں۔اللہ قادر تھاکہ جنگ احد یا بدر یا خیبر وغیرہ میں اپنے عدیم النظیر دوست ﷺ کو،جن کی شان عالی سے اشعار ذیل کچھ پتہ دیتے ہیں،بغیر اس کے کہ کوئی مومن کامل متبع قتل کیا جاوے ،فتح عطا فرمادیتا ۔مگر ان غزوات میں کئی مومن کامل شہید ہوئے ،اشعاریہ ہیں:۔
ابیات
(ازقصیدہ بردہ شریف)
فھوالذی تم معناہ وصورتہ
ثم اصطفاہ حبیبا باری النسم
منزہ عن شریک فی محاسنہ
فجوھر الحسن فیہ غیر منقسم
دع ماادعتہ النصاری فی نبیھم
واحکم بماشئت مدحا فیہ واحتکم
فانسب الی ذاتہ ماشئت من شرف
وانسب الیٰ قدرہ ماشئت من عظم
فان فضل رسول اللہ لیس لہ
حد فیعرب عنہ ناطق بفم
فمبلغ العلم فیہ انہ بشر
وانہ خیر خلق اللہ کلھم
وکل اٰی اتی الرسل الکرام بھا
فانما اتصلت من نورہ بھم
اکرم بخلق نبی زانہ خلق
بالحسن مشتمل بالبشرمتسم
کالزھر فی ترف والبدرفی شرف
والبحر فی کرم والدھر فی ھمم
اور قتل بذریعہ صلیب بھی،مثل سائر اسباب قتل کے مومن بے گناہ کےلیے موجب قرب وعزت ہے خدا کےہاں ،اس کا موجب لعنت ہونا صرف مجرم ہی کےلیے ہے۔دیکھو آیت 22،اور23کتاب استثناء میں ،قادیانی مشن میں مطلق قتل صلیبی کوخواہ بے گناہ مومن کےلیے ہو،موجب ملعونیت ٹھہرا کر نتائج فاسدہ لاتعدولاتحصی نکل رہے ہیں تو اسلام غریب کا خدا ہی حافظ ۔
دوسرے اضطراب کا تحقیقی جواب تو پہلے ہی جواب سے سمجھ لینا چاہیے،صرف الزامی طور پر معروض ہےکہ چاہیے تویہ تھا کہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلاصہ ترجمہ اشعار عربیہ
آنحضرتﷺکی سیرت وصورت بنا کر اللہ تعالیٰ نے اپنا حبیب بنایا ،آپ اپنی خوبیوں میں بےمثال ہیں۔اے مداح پیغمبر علیہ السلام کی ذات کی طرف ہر وہ شرف وعظمت بلاشبہ منسوب کرجو ایسے شرک سے پاک ہوجیسا نصاریٰ نے اپنے نبی کے متعلق دعویٰ کیا کہ وہ ابن اللہ یا تیسرے خدایاخدائی میں شریک تھے،کیونکہ حضور علیہ اسلام کا فضل وکمال ایسا محدود نہیں جسے بیان کرنے والااحاطہ کرسکے ،ہاں عوام کےلیے بس اس قدر واضح ہے کہ آپ کامل بشر اور ساری مخلوق سے افضل ہیں ۔اور جو معجزات بھی رسل کرام ؑ سے ظاہر ہوئے آپ کے نور سے مستفاد ہوئے ،غرض آپ ﷺ کی صورت کوآپﷺکی سیرت نے اور بھی تابناک کردیا،گویا آپ ﷺ لطافت میں پھول ،شرف میں چودھویں کا چاند ،جودمیں بحر اورہمت میں ایک عظیم جہان ہیں،
 
Top