• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر162

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ایضا لاتاتیکم الا بغتۃ ۔اوغیرذلک من الایات الکثیرۃ۔
اقول:۔نزول عیسیٰ سے مثل سائر علامات قیامت کےعلم تقریب قیامت حاصل ہوجائے گا،نہ علم خاص دن قیامے کا،جو مخصوص بالباری ہے۔ فی خمس لایعلمھن الا اللہ اسی لیے اس جگہ لعلم للساعۃ باظھارالرابط بین العلم والساعۃ فرمایا اور علم مخصوص میں الیہ یرد علم الساعۃ ۔ وعندہ علم الساعۃ بغیر فاصل کے،تاکہ حذف رابط علم الساعۃ میں کمال اتصال پر دلالت کرےیعنی علم خاص اسی دن کا کہ فلاں وقت میں ہوگی،یہ مخصوص بالباری ہے ۔اور علم للساعۃ میں لام کو درمیان علم اور ساعۃ کے فاصل لانے سے یہ مطلب ہے کہ عیسیٰ من حیث النزول علم زمان قریب بہ قیامت کا پتہ دےگانہ خاص اسی دن کا ،امروہی صاحب کے قیامت اجتہاد کے مطابق جتنے اشراط الساعۃ صحاح ستہ میں مذکور ہیں ،یہ سب نصوص قطعیہ کے برخلاف ہوں گے،افسوس کہ امروہی صاحب اگرآنحضرتﷺاور صحابہ وسائر مفسرین ومحدیثین کے وقت موجود ہوتے تو اس مخالف کا پتہ دے دیتے ،وہ لوگ بے خبرہی چلے گئے۔
قولہ:۔ اور پھر کیسی بے معنی بات ہے کہ نزول عیسیٰ تو مثلا دوہزار برس کے بعد ہو۔اور قبل دوہزار برس کے حاضرین سے خطاب کیا جاوے کہ فلاتمترون بھا یعنی دلیل تودوہزار برس کے بعددی جاوے گی،اورمدلول کو تم اسی وقت تسلیم کرلو،اورکچھ شک وشبہ مت کرو۔
اقول:۔پھر کیسی پر معنی بات ہے کیونکہ مومنین کی وصف یؤمنون بالغیب بیان کی گئی ہے ۔یعنی بن دیکھے ایمان لاتے ہیں،اور بعد المعائنہ توایمان مقبول ہی نہیں ہوتا،لہذا قبل از وقوع قیامت مکلف ہیں کہ قیامت کے ساتھ بن دیکھے ایمان لاؤ،ہاں بعض علامات جن کا ظہور قریب قیامت کے ہوگاوہ ہم بیان کردیتے ہیں،خصوصا وہ علامت جو بنی اسرائیل کے لیے نمونہ قدرت کرکے دکھلائی گئی تھی، کما قال عزمن قائل وجعلنہ مثلالنبی اسرائیل ۔ہم نے عیسیٰ کو نمونہ قدرت اپنی کا (بن باپ کے پیدا کیا بنی اسرائیل کے لیے ۔توایسی علامت جو من حیث البدء والظھور بنی اسرائیل کے یقین اور دفع افتراء کےلیے دلیل ٹھہرائی گئی ہے ،وہی من حیث النزول اس کی شایان اور استحقاق رکھتی ہے کہ تم بھی وقوع قیامت میں شک نہ کرو،الحاصل ایمان مخاطبین کے کامدار گوکہ صرف اتنے ہی امر پر ہے کہ قرآن کریم کو کلام الہی اور حق سبحانہ وتعالیٰ کو صادق مانیں ،مگر بحساب معتاوبین الناس اثناء گفتگو میں علامات قریبہ کا ذکر کیا جاتاہے ،تاکہ وہ امر جوابعد الذہن ہے قرین بہ ذہن اور متمکن فی الذہن ہوجاوے ،امروہی صاحب کے نزدیک آنحضرتﷺ کا علامات قیامت کو اتنے عرصہ پہلے قیامت سے بیان فرمانا العیاذ باللہ بڑی بے معنی بات ہے
بریں عقل ودانش بباید گریست
قولہ:۔صفحہ 86۔اورکہا جاوے کہ بعض قرات میں لعلم للساعۃ بھی فتح لام آیا ہے ،جس کے معنی یہ ہوئے ،کہ قیامت کی علامات میں سے نزول عیسیٰ ایک علامت ہے توکہیں گے ہم کہ نزول عیسیٰ بجسدہ العنصری تب مانا جاوے گاجب کہ صعود اس کا بجسدہ العنصری ثابت کیا جاوے، وھوکماتریٰ ماثبت الی الان۔
اقول:۔ارے خدا کے بندے یہ جب اور تب کیسا ؟ناظرین خدارا انصافے،جب امروہی صاحب انہ لعلم للساعۃ کی قراۃ کے مطابق نزول عیسیٰ کو قیامت کے علامات سے مان چکے تو ظاہر ہے کہ بموجب اس آیت کے صعود بجسدہ العنصری کو مانناپڑے گا،کیونکہ نزول بجسدہ العنصری فرع ہے صعود بجسدہ العنصری کی،الغرض بعد تسلیم اس قرات کے جب اور تب بالکل بے محل اور لغو ہے ۔ہاں سرے سے یوں کہہ دینا تھاکہ ہم اس قرات کو نہیں مانتے
 
Top