• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر175

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
یہاں پر بھی وہی کنا یہ اور تعبیر لیے جاوگے۔آنحضرتﷺ فرماتے ہیں ،کہ وہ عیسیٰ جو میرے سے پہلے گذراہے۔اور میرے اور اس کا مابین کوئی نبی نہیں ہوا،اترنے والا ہے پس تم جب کہ اس کو دیکھو توپہچانواس کو اس حلیہ اورعلامات سےکہ وہ ایک مرد ہوگا معتدل اندام مائل بہ سرخی وسفیدی جس پر دوکپڑے سرخ ہوں گے۔
قولہ:۔پھر اسی صفحہ پر امروہی صاحب لکھتے ہیں،کہ یہ دونوں کپڑے حضرت مسیح اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ السلام پہنے ہوئے ہیں،دنیا کی حیات طیبہ جو ان کو حاصل ہےوہ شاید کسی بادشاہ بلکہ شہنشاہ کو بھی نصیب نہ ہوگی۔اورفرائض منصبی تجدید دین کے جو اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھوں سے کرارہا ہے ،دنیا بھر میں کوئی نظیر انکا اس باب میں معلوم نہیں ہوتا۔
اقول:۔کیا عیسوی اور محمدی بروز"وتشبہ والوں کی دنیاوی معاش ایسی ہونی چاہیے جس کو آپ بیان فرمارہے ہیں،یہ بیان تو محمدی اور عیسوی بروز تشبہ کا انکار ہے۔یعنی قادیانی صاحب بھی اگر جداگانہ مشابہت آنحضرت ﷺ اور عیسیٰ ابن مریمؑ سے رکھتے ،توان کی طرح دنیا میں رہتے ،اوربجائے فرائض منصبی تجدید دین کے فرائض منصبی تحریف دین کے ادا نہ کرتے ۔
قولہ:۔پھر امروہی صاحب اسی صفحہ پر کان راسہ یقطروان لم یصبہ بلل کی تاویل کرتے ہیں،یعنی وہ حقائق ومعارف قرآنی کا مالک ہوگا،
اقول:۔یہ فقرہ حدیث مذکورہ کا بھی اپنے ظاہر پر ہی محمول ہے،یعنی اس کے سر سے پانی کے استعمال کے بغیر بھی قطرات ٹپکے ہوئے معلوم ہوں گے،یعنی ذاتی رطوبت ان میں ہوگی نہ عارضی ،اور اس فقرہ میں بھی امرواقعی کا بیان ہے،کوئی قرینہ صارفہ عن الظاہر باعثہ علی التاویل نہیں،اور پھر ایسی تاویل کہ قرآن اور سنت کے محرف کو قرآنی حقائق ومعارف کا مستحق ٹھہرایا جاوے،العیاذ باللہ ہاں اس حدیث میں فقرہ یکسرالصلیب اور ایسا ہی ویقتل الخنزیر میں قرینہ صارفہ موجود ہے۔لہذا کسر الصلیب اور قتل خنزیر ہےمراد ابطال دین نصرانیت کا ہے،جہاد سے ہو یا صرف دعوت وتبلیغ سے۔چنانچہ دونوں پر دال ہیں احادیث صحیحہ جو قتل دجال ویاجوج وماجوج وغیرہم میں وارد ہیں،امروہی صاحب کا شرح حدیث کی طرف صرف بالحج کو منسوب کرنا جیسا کہ صفحہ 95سطراول پر لکھتے ہیں،ای یبطل دین النصرانیۃ بالحجج والبرھین ،چالاکی اور دجل ہے بالحجج والبرابین ،ایسا ہی آپ کے حاشیہ میں یقتل الخنزیر سے مراد یہ ہے کہ مسیح ابن مریم صلیبی پر ستش واستحلال خنزیر کو،برخلاف مزعوم وافترء نصاری حرام وباطل کہے گا،یعنی میرے دین میں دونوں امر نہیں ،ان کو دین مسیح سے قرار دینا نصاری کا افتراء تھا،اور بخاری کی روایت میں فقرہ (حتیٰ تکون السجدۃ خیرا من الدنیا )جو غایت ہےکسر صلیب اور قتل خنزیر یعنی ابطال دین نصرانیت کےلیے۔کماقال فی مجمع البحار غایۃ لمفھوم یکسرالصلیب ،قتل لیکھ رام کے ارادہ کو باطل کررہا ہے ،کیونکہ لیکھ رام کو قتل عرصہ متحقق ہوچکا ہے ،حالانکہ سجدہ کاپیارا معلوم ہونا ساری دنیا سے اب تک موجود نہیں ہوا،
قولہ:۔پھر اس صفحہ 95پرلکھتے ہیں ۔ویضع الجزیۃ مراد یہ ہے کہ جہاد کو موقوف کردیوے گا،جیسا کہ یضع الحرب وارد ہے توپھر جزیہ کیوں کرقائم ہوسکتا ہے جزیہ تومتفرع ہے جہاد پر ،جب جہاد ہی نہ ہوا تو جزیہ بھی نہیں ہوسکتا ۔انتہی ۔
اقول:۔ ناظرین خداراانصافے ،یضع فعل متعدی ہے،معنی یہ ہوا ،وہ مسیح جزیہ کو موقوف کردے گا،اب غور فرماویں کیا قادیانی جو باقی رعایا کی طرح زیر سایہ گورنمنٹ بحفظ وامان ایام بسر کررہا ہے۔یہ استحقاق رکھتا ہےکہ جہاد کرنا یا نہ کرنا یعنی اسے موقوف کردینا اس کا منصب ہو؟تویہ ظاہر ہےکہ کہ بوجہ من جملہ رعایا ہونےکے جہاد کرنے کا جہاد کرنے کا منصب نہیں رکھتا ،رہا جہاد کا موقوف کردینا سوبحسب محاورہ یہ جملہ بھی اسی پر صادق آسکتا ہے جو جہاد کرنے کی حیثیت رکھتا ہواور پھر جہاد نہ کرے،مثلا بادشاہ اسلام نے جس وقت مخالفین اسلام
 
Top