• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر213

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
صاحب سمرقندی الاصل اور فارسی الاصل ہوئے۔
2۔آپ کسی ایک مسئلہ میں حضرت کو بتادیں کہ وہ کتاب وسنت سے کیا مخالفت رکھتا ہے۔
3۔ہمارا مسیح موعود اپنے دعوے پر کتاب اللہ وسنت صحیحہ رؤیا اورمکاشفات صالحین امت بیان کرتا ہے ۔آسمان وزمین اسکے دعوے کی تصدیق کررہے ہیں۔
اقول:۔ اصلی عبارت شمس الہدایت کی یہ ہے (سمرقندنہ خراساں سے ہےنہ فارس سے )دیکھو فہرست اغلاط اور اس عبارت میں نفی فارس کی توظاہر ہے کہ بمقابلہ مضمون مندرج ازالہ اوہام کے ہے۔اور نفی خراسان کی بہ نسبت اس تقریر یا تحریرکے ہے جو شمس الہدایت کے لکھنے کے یام میں کسی صاحب نے پیش کی تھی ،چنانچہ آیت وانھم میتون"کے متعلق جو مرجع'ھم'کا انبیاء لکھا ہوا ہے برخلاف سیاق آیت کے قصراللمسافۃ وعلی سبیل التسلیم وہ بھی قادیانی صاحب کے ایک مخلص کی طرز بیان کے فرض تسلیم پر مبنی ہے۔والا قادیانی صاحب کے تصنیفات میں کسی مقام پر آیت مذکورہ کا بیان اس طور پر نہیں دیکھا گیا ۔الحاصل بعض مضامین میں مخاطب قادیانی صاحب ہیں اور بعض میں ان کےاحباب جنھوں نے انہی ایام میں اس کی جانب سے ہمارے سامنے گفتگو کی تھی،
ایھاالناظرون شمس الہدایت کا اعتراض قادیانی پر باقی رہا ۔یعنی حدیث (رجل من ابناء الفارس ) کا بوجہ سمرقندی الاصل ہونے کے مصداق نہ بنا ۔کیونکہ سمر قندی فارس سے نہیں،دیکھو نقش جات ،اور نیز قادیانی صاحب علم کو زمین سے اٹھانے کی وجہ سے اس حدیث کا مصداق ہرگز نہیں ہوسکتا۔
قولہ:۔صفحہ 237کاحاصل :۔آیت سبحان ربی کے متعلق لکھتے ہیں کہ ہم کب کہتے ہیں کہ آیت مانحن فیھا میں جو امور مذکورہ ہیں وہ بہ نسبت قادر مطلق کے ممتنع ہیں ۔کلا وحاشا ونعوذباللہ منہ ۔
اقول:۔ جب آپ کو ان جملہ امور مندرجہ آیت کاجن میں سے آسمان پر صعود بجسدہ العنصری بھی ہےعدم امتناع مسلم ہے تواب ہم کو کچھ ضرورت نہیں رہی کہ اس پر کلا م کریں ،صرف اتنا ہی کہتے ہیں کہ اس آیت سے حسب اقرار آپ کے ،عدم امتناع صعود علی السماء بالجسم العنصری کے ثابت ہو ا اور آیت سبحان الذی اسرا بعبدہ الخ اور بل رفعہ اللہ الیہ ؛سے وقوع صعود بجسم عنصری ثابت ہے ۔اور ازالہ میں جو قادیان ی نے نئے اور پرانے فلسفہ کے روسے صعود علی السما ء بالجسم العنصری کو ممتنعات سے لکھا ہے ۔بالکل واہی اور لغو ہے ۔کیونکہ برودت اور حرارت موازم عادیہ میں سے ہیں ہوا اور نار کےلیے جن کا انفکاک بہ شہادت قولہ تعالیٰ(قلنا یانارکونی بردا وسلاما علی ابراھیم (انبیاء 69)ثابت ہے۔ایھاالناظرون جب اللہ تعالیٰ کو کسی اپنے بندہ کا آسمان پر لے جانا منظور ہوتو کیا کرہ زمھریر ۔اور نادیہ پھر بھی اپنی برودت اور حرارت کی رو سے اس انسان کےلیے مہلک ہوسکتے ہیں؟ہرگز نہیں فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿یٰسین ۔٨٣﴾اور اسی قبیل سے ہے قادیانی کا زعم ذیل (کہ درصورت رفع علی السماء بوجہ حرکت آسمانوں کےمسیح کو دائمی عذاب میں مبتلا ہوا لازم آتا ہے)کیونکہ اس زعم کی بنا ء چونکہ آسمانوں کے متحرک ہونے وغیرہ پر ہے جوشرعا ثابت نہیں ۔بلکہ اخبار وآیات اس کے خلاف پر ناطق ہیں (قال اللہ تعالیٰ :۔وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ﴿حآفۃ ۔١٧
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔آپ نے اپنے نبی کی کل کاروائی غتہ بود کردی ۔دیکھوازالہ جلد اول صفحہ 37سطر3۔ازاں جملہ ایک یہ اعتراض ہے کہ نیا اور پرانا فلسفہ بالاتفاق اس بات کومحال ثابت کرتا ہ کہ کوئی انسان اپنے اس خاکی جسم کے ساتھ کرہ زمہریر تک بھی پہنچ سکے ،الخ12منہ
 
Top