• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر217

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
دلالت نہیں کرتا تاکہ اس سے مسیح کی وفات نزول آیت کے وقت ثابت ہو۔الغرض مسیح آیت کے شق اول میں داخل ہو خواہ دوسری میں ۔اس کی وفات یا نکما ہوجا نا ثابت نہیں ہوتا۔
2۔ہاں تسلیم کرلیا کہ آیت ومنکم من یتوفیٰ ومنکم ومن یرد الی ارذل العمر میں رفع الی السماء کا ذکر نہیں جیسا کہ آپ نے تسلیم کرلیا ہے کہ اس آیت میں واقعہ صلیب کا ذکر نہیں ۔مگرفرمائیے کہ اس تسلیم میں ہمارا کون سا ضرر ہے ۔اور ہم نے کب اس آیت کو دلیل رفع جسمی کےلیے کہا ہے۔ہم نے تو بل رفع اللہ الیہ سے ثابت کیا ہے ۔ہماری کتاب کو کسی سے پڑھ کر سمجھنا آپ کےلیے ضروری تھا،ایھا الناظرون جتنے اعتراض شمس الہدایت میں قادیانی کے استدلالات بآیات قرآنیہ پر وارد کیے تھے ان میں سے ایک کو بھی امروہی صاحب مندفع نہیں کرسکا ۔اصلی غرض سوال کا تو حضرت کو خیال ہی نہیں رہتا ۔آویز گریز کے ٹال مٹول دیتے ہیں۔
قولہ:۔صفحہ 245سے 248تک کاحاصل :۔
1۔وما جعلنھم جسدا الایکلون الطعام (سورۃ انبیاء ۔8)اور کانا یالکلن الطعام سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی انسان کانبی یا ولی وغیرہ بغیر طعام خوردنی گندم وغیرہ کےزندہ رہنا نہیں ہوسکتا۔
2۔قرآن مجید سے اصحاب کہف کی ضرورت طعام کی طرف معلوم ہوتی ہے۔قال اللہ تعالیٰ فَابْعَثُوا أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَـٰذِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَا أَزْكَىٰ طَعَامًا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا ﴿کہف۔١٩﴾ایسا ہی قولہ تعالیٰ وَيُهَيِّئْ لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًا ﴿کہف ۔١٦﴾صراح میں ہے مرفق آنچہ بوئے نفع یا بند ۔
3۔افسوس کہ مؤلف بےتمیزی کی وجہ سے کلمات قرآنی کے معنی حقیقی اور مجازی میں فرق نہیں کرسکا ۔
4۔عدم اکل وشرب کوئی کمال نہیں دیکھو جمادات کو،
اقول:۔1۔ہم بھی مانتے ہیں کہ حسب آیت مذکورہ کسی انسان کا بغیر طعام کے زندہ رہنا نہیں ہوسکتا ۔مگر اہل ارض کےلیے طعام گندم وغیرہ ہے اہل سماء کےلیے تسبیح وتہلیل ۔جس ملک میں کوئی جاتا ہے اسی ملک کی غذا سے مایہ حیات حاصل کرتا ہے ۔زمینی آدمی جب تک زمین میں ہے ۔اہل زمین کی غذاکھائے گا،جب اللہ تعالیٰ کو ا سکا آسمان پرلے جانا منظور ہےتو اس کاملائکہ کی طرح تسبیح وتہلیل سے زندہ رکھتا ہے ۔آسمان پر لےجانے کے وقت اس کسے اشتہار اس غذا زمینی کی سلب کی جاتی ہے ۔کما صرح بہ المحققون اہل زمین میں سے ہی زمانہ آئندہ میں ایسے لوگ ہوں گے جن کی غذا تسبیح وتہلیل ہوگی ۔فکیف بالمؤمنین یومئذ فقال یجزیھم مایجزی اھل السماء یارسول اللہ ﷺ جس سن کھانے پینے کا سامان دجال کے ہاتھ میں ہوگا اس دن مؤمنین کا حال کیا ہوگا۔آپ ﷺ نے فرمایا ان دن اہل آسمان کی طرح ان کو تسبیھ وتہلیل مایہ حیات ہوگی ۔اور نیز آیۃ وماجعلنھم جسد الایاکلون الطعام )کا معنی یہ نہیں کہ انسان ہر وقت اور بغیر اشتہا کے بھی کھاتا رہے ۔بلکہ کھانا پینا اشتہاد پر منبی ہے۔اور چونکہ مرفوع الی السما ء کی اشتہاسلب کردی جاتی ہے۔لہذا اس کا نہ کھا نا اور نہ پینا آیت مذکورہ کےمنافی نہ ہوا۔
2۔قرآن مجید سے اصحاب کہف کا تین سوسال سے زیادہ عرصہ میں بغیر کھانے پینے کےزندہ رہنا ثابت ہے ۔کیونکہ مطابق (ولبثو فی کھفھم ثلث مائۃ سنین وازدادواتسعا)کے وہ سورہے ہیں۔اتنے عرصہ میں انہوں نے کچھ نہیں کھایا اور نہ پیا ۔اور آیۃ فابعثوااحدکم بورقکم ھذہ الخ میں بیدار ہونے کے بعد کا حال ہے ۔ساری آیت پڑھو،وکذلک
 
Top