• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر220

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قولہ:۔ صفحہ 253اور254کاحاصل :۔حضرت عیسیٰ کونسی وجہ سے عہدہ رسالت سے معزول کیے گئے ۔نادان کی دوستی جی کا زیان ۔کیا آپ نے یہ آیت نہیں پڑھی۔ إِنَّ اللَّہ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ ۗ (سورہ رعد۔آیت 11)
اقول:۔حضرت عیسیٰ منصب ومقام قرب رسالت سےمعزول نہیں کیےگئے بلکہ اپنی شریعت کی تبلیغ سے فارغ ہیں ۔حضرت عیسیٰ کا معزول سمجھنا یہ آپ کاحاشیہ ہےجس پر سوال مذکورہ کاورود ہوسکتا ہے۔
قولہ:۔صفحہ 255کے اخیر سے 256کے نصف تک کا حال :۔
آیت ومامحمد الا رسول قدخلت من قبلہ الرسل ؛کو جو مصنف شمس الہدایت نے قیاس استثنائی کےرنگ میں بیان کیا ہے اس آیت میں قیاس استثنائی کا مادہ ہی مذکور نہیں،مقدمہ شرطیہ یہاں پر مذکور نہیں حرف لکن کا نشان نہیں۔
2۔پھر طرفہ یہ کہ اپنی طرف سے بہت سے قضا یا داخل کردئیے اور ومامحمد الا رسول کو دلیل سے خارج کردیا ۔
3۔پھر جو اعتراض شکل اول پر وارد کرتے ہیں وہ ان کی تقریر بھی وارد ہوتاہے ۔کیونکہ رفع منافات بین الموت والرسالۃ خطبہ صدیقیہ کے وقت سے پہلے ہی متحقق ہے۔تو چاہیے کہ حضرت ﷺپہلے ہی فوت ہوجاتے ۔
اقول:۔ایہاالناظرون پہلے آپ کو یہ جتلانا چاہتا ہوں کہ شمس الہدایت کا مقصود قادیانی وامروہی کے استدلال کا ابطال ہے جو انہوں نے وفات مسیح پر آیت " ومامحمد الا رسول قدخلت من قبلہ الرسل "سے پکڑا تھا۔ان کے استدلال کی صورت مسیح ابن مریم ہیں (صغریٰ )اورسارے رسول آپﷺ سے پہلے مرچکے ہیں کبریٰ )پس مسیح بھی مرچکا ۔(نتیجہ )اس پر شمس الہدایت کا اعتراض :۔شکل مذکور کا کبریٰ کلیہ نہیں ۔کیونکہ یہ قد خلت من قبلہ الرسل مسیح ابن مریم کے بارہ میں بولا گیا ہے۔ ماالمسیح ابن مریم الارسول قد خلت من قبلہ الرسل َاب اگر " الرسل "کے لام کو استغراقی ٹھہرایا جاوے تومعنیٰ یہ ہوا کہ سارے رسول مسیح سے پہلے مرچکے۔اور یہ خلاف واقعہ ہے۔کیونکہ آنحضرت ﷺ مسیح سے پہلے فوت نہیں ہوئے ۔پس جب (قدخلت من قبلہ الرسل) میں الرسل "سارے رسولوں کو مستغرق نہ ہوا تومہملہ فی قوت الجزیہ ٹھہرے گا۔لہذا استدلال بآیت مذکورہ علی وفات المسیح کےلیے۔ورنہ من قبلہ لغو ہوجاتا ہے۔پس یہ آیۃ دونوں جگہ سرف اسی قدر پر دال ہے کہ آنحضرتﷺاور مسیح پر موت کا آنا رسالت کے منافی نہیں ۔کیونکہ مطابق سنت الہیہ کے رسول مرتے رہے ہیں ۔اس آیت سے یہ نتیجہ نکالنا کہ مسیح مرچکا سراسرجہالت ہے۔اگریہی ہے تو چاہیے کہ آنحضرتﷺبھی اس آیت کے نزول کے وقت وفات پاچکے ہوں ۔وہوباطل فکذاہذا۔بعد اس کے ناظرین کی خدمت میں التماس ہےکہ امروہی صاحب نے اس کا جواب کچھ نہیں دیا جو منصبی فرض ان کا تھا ۔کیونکہ ایک تو مرز اصاحب کی جانب سے مجیب تھے،اور دوسرا خود بھی اپنی تصنیفات میں بڑے زور شور سے آیت مذکورہ وفات مسیح کے اثبات میں پیش کیا کرتے ہیں۔اس مقام میں ایسا ٹال مٹول کیا کہ ناظرین کو ان کی ناتوانی وناکامیابی طرف توجہ بھی نہ رہی۔یہ ہوا وہ ہوا ۔پھر گذارش ہے کہ خطبہ صدیقیہ میں بھی یہی آیت (ومامحمدالارسول قد خلت من قبلہ رسول ) مذکور ہے۔صدیق اکبر کا استدلال بدیں آیت آنحضرت ﷺ کی وفات شریف کے تحقق پر بھی ،موقوف اس پر نہیں کہ الرسل میں لام للاستغراق ٹھہرایا جاوے۔چنانچہ پہلے مفصل طور پر گذرچکا ہے۔
اب امروہی صاحب کے اعتراض نمبر 1کا جواب سنئیے ۔کیوں حضرت کیا براہین قرآنیہ میں یہ ضروری ہے کہ سارے مقدمات قیاس علی ہئیتہ الاقیستہ مذکور ہوں ہر گز نہیں ۔دیکھو آیۃ لایخلفون شیئا وھم یخلقونِ (النحل ۔21)دلیل ہے
 
Top