• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر27

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اور احادیث صحیحہ کے قطع و برید کرنے پر صاف گواہی دیتے ہیں۔
قولہ:۔دیکھو ازالہ اوہام صفحہ76سطر6پر، پھر اسکے بعدالہام کیاگیاکہ ان علماءنے میرے گھر کو بدل ڈالا، میری عبادت گاہ میں ان کے چولھے ہیں۔ میری پرستش کی جگہ ان کے پیالے اور ٹھوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں، اور چوہوں کی طرح میرے نبی کی حدیثوں کو کتر رہے ہیں۔
اقول:۔ ناظرین خدارا انصافے،احادیث نبویہ کو کترنے واللے بھلا وہ علماءاور مولوی جومخالف قادیانی کے ہیں ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ کیونکہ انھوں نے احادیث نزول مسیح وخروج دجال وظہور مہدی کو سلف صالحین کے مطابق تسلیم کیا ہوا ہے، اگر اس تسلیم کا نام قطع وبرید اور کترنا ہو تو چاہیےتھاکہ قرون ماضیہ میں میں ہر صدی کے سرے پر جو مجدد گزرے ہیں ان کو بذریعہ کشف والہام سمجھایا جاتا کہ تم خود بھی اور دوسروں کو بھی اس عقیدہ سے کہ عیسیٰ بن مریم بعینہ آسمان سے اترے گا، یاکہ دجال ایک شخص معین ہوگا ،اورایسا ہی امام مہدی فاطمیؒ ہوگا (یعنی اولاد فاطمہ الزھرارضی اللہ عنہاسے)باز آؤ اور روکو، اورمیرے نبیﷺکی احادیث کو مت کترو، بلکہ غلام احمد قادیانی موعود اورمہدی موعود ظاہر ہوگا، ناظرین کو معلوم ہے آج تک سب اہل اسلام اور مجدددین ان کے اسی عیسیٰ بن مریم بعینہ بغیر مثیل اس کے آسمان سے اترے والا مانتے آئے ہیں، اور ایسا ہی دجال شخصی اور مہدی فاطمیَ جو احادیث کامدلول ٹھہراتے رہے ہیں،اورکسی کو اس عقیدہ کے بارہ میں امتناعی الہام نہیں ہوا، لہذا اس الہامی عبارت منقولہ بالا میں چوہوں سے مراد علماء مخالفین للقادیانی نہیں ہوسکتے ، بلکہ اس سے مراد وہی مولوی صاحبان ہیں جنھوں نے قادیان میں جاکر چولھےڈالے، اور ٹھوٹھیوں پیالیوں میں قادیانی صاحب کے ہم پیالہ وہم نوالہ ہوکر احادیث کر کترنا شروع کیا تاکہ دنیا عقیدہ درست کیا جاوے ، الہامی عبارت کا معنیٰ یہ ہوا کہ قادیانی صاحب کو اللہ تعالی جل جلالہ فرماتا ہے کہ میری عبادت گاہ یعنی یہ مسجد یا یہ بیت اتذکریا یوں کہویہ قلب تمھارا جو ان مولویوں تمھارے کے جمع ہونے سےپہلے میری عبادت کی جگہ تھی، اب بحکم فبئس القرین یابحکم مقولہ سعدیؒ،بیت
خیالات نادان خلوت نشین
بہم برکند عاقبت کفرودیں
عبادت کی جگہ نہیں رہی۔بلکہ تمھارےمولویوں نے اپنااپنا اصلی وطن چھوڑ کراسی مسجد قادیان میں ڈیرےلگادیئے (یعنی متصل اس کے)اورچوہوں کی طرح میرے نبی کی احادیث کو کترنا شروع کیا ، یا تیرے قلب میں ایسے اصول اور استباطات شیطانیہ گھس گئے کہ میری عبادت کا نشان بھی نہ رہا ، اس الہام کا یہ معنیٰ کیسے صاف طور پر اس سے سمجھا جاتا ہے،بخلاف اس معنی کے جو قادیانی صاحب نےلکھا ہے۔
قولہ:۔ اسی صفحہ پر بعد نقل الہام مذکور لکھتے ہیں(عبادت گاہ سے مراد اس الہام میں زمانہ حال کے اکثر مولویوں کے دل ہیں)
اقول:۔ یہ قادیانی صاحب کا تعصب یا جہالت ہے، الہام مذکورہ کے معنی کو نہیں سجھے ، کیونکہ زمانہ حال کے وہ علماء جو آپ کے مخالف ہیں وہ تو ہر گز اس الہام کا مصداق نہیں بن سکتے، اس کا مصداق وہی ہیں جنھوں نے اپنے اوطان اصلیہ کو چھوڑ کر قادیانی کی مسجد کے پاس فروکش ہو کر چولھے بنالیے، اور قادیانی صاحب کے ہم پیالہ وہم نوالہ ہوگئے ، انہی کی ٹھوٹھیاں قادیانی کی مسجد میں ہیں، بخلاف ان علماء کے جو قادیان نہیں پہنچے ، کیونکہ ان کی ٹھوٹھیاں پیالے تو اپنے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی ہیں، قادیانی صاحب اگر بہ نظر انصاف دیکھیں تو یہ الزام نہایت وضاحت سے ان کو اور ان کے مولویوں کو احادیث نبویہ
 
Top