• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر30

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی کے الہامات کی تقسیم

1۔الہامات کاذبہ جن کے کاذب ہونے پر وہ خود ہی گواہ ہیں۔
2۔ الہامات کاذبہ جن کو بوجہ نہ پورا نکلنے ان کے کاذب سمجھا گیا ہے۔ اس قسم کے الہامات کو واقف کاروں اورقادیانی صاحب سے تعارف رکھنے والوں نےلکھا ہے۔چنانچہ عنقریب نقل کیے جاویں گے۔
3۔الہامات صیاد یہ جن کا ابن صیاد کے الہامات کی طرح اگر سر ہے تو پاؤں نہیں،اگر پاؤں ہیں تو سر نہیں۔سورہ دخان کو آنحضرتﷺ نے تو یہ فرما کر ابن صیاد سے (جو اس وقت مدینہ طیبہ میں بوجہ ظاہر کردیئے امور غیبیہ کےمشہور تھا)۔ امتحانا فرمایاکہ خبئت لک یعنی میں نے تیرے سے کوئی چیز چھپا رکھی ہےتو بتادے کہ وہ کیا چیز ہے۔ ا س نے جواب دیاکہ دخ سے دخان سےدخ کا پتہ دیا۔ آپ نے فرمایا۔اخسا فلن تعد قدرک، یعنی خوار ہو پس تو اپنے قدر سے ہر گز تجاوز نہ کرے گا۔حضرت شیخ قدس سرہ اس کا نام مکر الہی اور استدراج رکھتے ہیں۔اور اس منزل میں لغزش سے بچنےکا طریق بیان فرماتے ہیں کہ اگر صاحب اس منزل کا سارے تصرفات میں خدا کی جانب سے اطلاع نہ پاسکےتو اتنا اہتمام اس کےلیے نہایت ضروری ہے کہ اس میزان کو جو اس کےلیے مقرر کیا گیا ہے(یعنی اپنے پیغمبرکی شرع) ہرگز نہ چھوڑے تاکہ وہ میزان اس کو مگر الہی سےمحفوظ رکھے۔
قال الشیخ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فی الباب الاربعین وثلٰث مائۃ وھو منزل عظیم فیہ من المکر الالھی والاستدراج مالاتامن مع العلم بہ الملائکۃ من مکر اللہ فالعا قل اذا لم یکن من اھل الاطلاع فی تصرفاتہ فلا اقل من انہ لایزیل المیزان المشروع لہ الوزن بہ فی تصرفاتہ من یدہ بل من یمینہ فیحفظہ فی نفس الامر من ھذا المکر ، قادیانی صاحب بھی اگر میزان شرعی کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوڑتے اور آپﷺ کے فرمان پاک (الا انہ لانبوۃ بعدی) کو زیر توجہ رکھتے تو اس مکر الہی اور استدراج سےمحفوظ رہتے ۔ اب میزان شرعی کو چھوڑ دینے کی وجہ سے ابن صیاد کے شریک بنے، اللہ تعالی ان کو اور ہم کو بھی میزان شرعی کےمحکم پکڑنے کی توفیق عطا فرمادے ، ابن صیاد کا مادہ صرف اخبار غیبی کا تھا ، قادیانی صاحب استنباط و اجتہاد کی رو سے اس سے سبقت لے گئے ہیں۔
4۔ الہامات شیطانیہ انسیہ جن کو کسی آدمی پڑھے ہوئے نے اس کے قلب میں ڈال دیا ہے۔
5۔ الہامات شیطانیہ جنیہ
6۔ الہانات شیطانیہ معنویہ جن کا ذکر فتوحات کی عبارت مسطورہ ذیل میں مندرج ہے ۔ قال الشیخ الاکبر قدس سرہ فی الباب
 
Top