• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر34

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
محی الدین عربی قدس سرہ کےکشفی فیصلہ کے تسلیم کرنے میں کوئی عذر نہیں ہو سکتا ، سوگذارش ہے کہ محی الدین ابن عربی قدس سرہ اور علامہ سیوطی بھی اور ایسا ہی شیخ محمد اکرم صابری صاحب کتاب اقتباس الانوار( جس کو عالم کشف میں آنحضرتﷺ نے اور خلفاءاربعہ وسیدناابی محمد عبدالقادر جیلانی وسیدنا خواجہ خواجگان معین الدین حسن سنجری ثم اجمیری رضی اللہ عنھم نے مقبول فرمایا) نزول عیسیٰ بن مریم بعینہ کے قائل ہیں ، بلکہ کل اہل کشف وشہود کا اسی عیسی بن مریم بعینہ نہ بمثیلہ کے نزول پر اتفاق ہے اور ایسا ہی معراج جسمی آنحضرتﷺ پر بھی ، حضرت محی الدین ابن عربیؒ فتوحات کے باب 367پر حدیث معراج میں فرماتے ہیں، فلمادخل اذا بعیسیٰ علیہ السلام بجسدہ عینہ فانہ لم یمت الی الان بل رفعہ اللہ الی ھذہ السمآء واسکنہ بھا وحکمہ بھا وھو شیخنا الاول الذی رجعنا علی یدیہ ولہ بنا عنایۃ عظمیۃ لایغفل عنا ساعۃ واحدۃ، یعنی آنحضرتﷺ نے شب معراج میں عیسی علیہ السلام کو زندہ بجسدہ العنصری پایا ، کیونکہ وہ اب تک مرا نہیں۔
نیزفتوحات کے باب73میں لکھتے ہیں ،ابقیٰ اللہ بعد رسول اللہ من الرسل الاحیاء باجسادھم فی ھٰذہ الدار الدنیا ثلٰثہ وھم علیہ السلام بقی حیا بجسدہ واسکنہ اللہ فی السماء الرابعۃ والسموات السبع ھن من عالم الدنیاالی ان قال وابقیٰ فی الارض، ایضا الیاس وعیسیٰ وکلاھما من المرسلین،
اورعلامہ سیوطی کی تفسیر درمنثور ملاحظہ ہوجو احادیث سے عیسیٰ بن مریم کا نزول اخیری زمانہ میں اور بعد اس کے مدفن ان کا روضہ نبویہ میں علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام ثابت فرماتے ہیں، در منشور کی اکثر احادیث شمس الہدایۃ میں لکھی گئی ہیں، اور حدیث برملاوصی عیسیٰ بن مریم کی فتوحات کی جلد اول میں ملاحظہ ہو جو شمس الہدائیت میں لکھ چکا ہوں ،ا ور اس رسالہ میں بھی انشاءاللہ تعالیٰ کسی جگہ نقل کی جاوے گی۔جس سے چار ہزار صحابی کا اجماع اسی عیسی بن مریم بعینہ لابمثیلہ کے نزول پرپایا جاتا ہےاور شیخ محمد اکرم صابری ؒ اقتباس الانوار صفحہ 52پر بروز نزول کی تضعیف فرماتے ہیں، چنانچہ لکھتے ہیں،(وبعضی برانند کہ روح عیسیٰ درمہدی بروزکند ونزول عبارت ازیں بروز است مطابق ایں حدیث لامھدی الا عیسیٰ بن مریم وایں مقدمہ بغائیت ضعیف است)پھر اسی کتاب کے صفحہ72پر لکھتے ہیں(یک فرقہ برآں رفتہ اندکہ مہدی آخرالزماں عیسیٰ بن مریم است وایں روائیت بغائیت ضعیف است زیراکہ اکثر احادیث صحیح ومتواتر از حضرت رسالت پناہﷺ ورودیافتہ کہ مہدی از بنی فاطمہ خواہد بود وعیسیٰ بن مریم باوا اقتداکردہ نماز خواہد گذاردوجمیع عارفان صاحب تمکین برایں متفق اند چنانچہ شیخ محی الدین بن عربی قدس سرہ درفتوحات مکی مفصل نوشتہ است کہ مہدی آخر الزمان ازآل رسولﷺ من اولاد فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنہا ظاہر شود، قادیانی صاحب نے اس مقام پر بڑی چالاکی اور دجل سےکام لیا ہے، آپ اپنی تالیف ایام الصلح فارسی کے صفحہ180پر اپنےدعویٰ کی تائید کےلیے شیخ محمد اکرم صابری صاحب کو بایں صفت موصوف کرکے شیخ محمد اکرم صابری کہ ازاکابر صوفیاء متاخرین بود اند ، صرف اسی قدر نقل کرتے ہیں کہ (وبعضےبرآنند کہ روح عیسیٰ درمہدی بروز کندہ نزول عبارت از ہمیں بروز است مطابق ایں حدیث کامھدی الا عیسی بن مریم ) بعد اس کے شیخ محمد اکرم قدس سرہ کا قول ہذا (وایں مقدمہ بغایت ضعیف است) حذف کردیتے ہیں تاکہ ہمارے دعویٰ کی تردید محمد اکرم صاحب کے ہی قول سے نہ ہوجاوے۔الغرض کل اہل کشف وشہود مطابق احادیث صحیحہ عیسی بن مریم نہ بمثیلہ کے نزول اور نیز اس کے مغائر ہونے پر مہدی سے متفق ہیں۔ ایسا ہی معراج جسمی آنحضرتﷺ پر بھی ان سب سے قادیانی صاحب کا علیحدہ ہونا بڑی روشن دلیل ہے اسکے کاذب ہونے پر ، کیونکہ ازالہ اوہام میں ان لوگوں کا کشف برابر وحدیث کے مانا گیا ہے۔ اور نیز معلوم ہو کہ جو لوگ مقام علی بینۃ من ربہ
 
Top