• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر39

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اور فتح البیان میں ہےکہ وقد تواترت الاحادیث بنزول عیسیٰ جسما اوضح ذالک الشوکانی فی مؤلف مستقل یتضمن ذکرماورد فی المنتظر والدجال والمسیح وغیرہ وصحح الطبری ھذالقول ووردت بذالک الاحادیث المتواترہ۔ (فتح البیان ص344جلد6)ائمہ اربعہ کےمسائیداورایسےہی ان کےمقلدین کی تصنیفات میں احادیث نزول موجودہیں، کسی نے نزول عیسی بن مریم کو نزول مثیل عیسیٰ نہیں لکھا بلکہ نزول جسدہ بعینہ کی تصریح کر دی ہے ، فتوحات کی نقلیں بحوالہ ابواب بھی گذر چکی ہیں، اور نیز حضرت شیخ اکبرؒ اس نزول کے اجتماعی ہونے کو اس عبارت سے باب 73میں ظاہر فرماتے ہیں، انہ لاخلاف انہ ینزل فی آخرالزمان ، اور نیز حدیث برملا وحی عیسیٰ فتوحات میں موجود ہے جس سے چار ہزار صحابی کا اجماع حیات مسیح پر معلوم ہوتا ہے، وسیجی انشاءاللہ تعالیٰ۔الغرض کل محدثین اورائمہ مذاہب اربعہ اور اصحاب روائت ودرائیت اور صحابہ کرام چنانچہ حضرت عمررضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباسرضی اللہ عنہ اور حضرت علیرضی اللہ عنہ اورحضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اورعبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اورربیعرضی اللہ عنہ اور انسرضی اللہ عنہ اورکعبرضی اللہ عنہ اور حضرت ابو بکرصدیقرضی اللہ عنہ اور جابررضی اللہ عنہ وثوبانرضی اللہ عنہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا اور تمیم داری رضی اللہ عنہ وغیرہ اور بخاریؒ و مسلمؒ وترمذیؒ ونسائیؒ اور بیہقیؒ وطبرانیؒ وعبد بن حمیدؒ وابن ابی شیبہؒ وحاکمؒ وابن جریر ؒ وابن حبانؒ وامام احمدؒ و ابن ابی حاتمؒ و عبدالرزاقؒ وغیرہ وغیرہ کا اجماع ہے ، عیسیٰ ابن مریم کے زندہ اٹھائے جانے اور اترنے پر بعینہ لابمثیلہ۔ قال شیخ الاسلام الحرانی وصعود الآدمی نبدنہ الی السماء قد ثبت فی امرالمسیح ابن مریم علیہ السلام فانہ صعد الی السما ء وسوف ینزل الارض وھذا ماتوفق النصاری علیہ المسلمین فانھم یقولون المسیح صعد الی السماء ببدنہ وروحہ کما یقولہ المسلمون ویقولون انہ سوف ینزل الی الارض ایٖضا وھذاکمایقولہ المسلمون وکما اخبر بہ النبی صلی اللہ وعلیہ واٰلہ وسلم فی الاحادیث الصحیحۃ لکن کثیرا من انصاری یقولون انہ صعد بعد ان صلب انہ قام من القبر وکثیر من الیھود یقولون انہ صلب ولم یقم من قبرۃ اماالمسلمون وکثیرمن النصاریٰ یقولون انہ لم یصلب ولکن صعد الی السماء بلا صلب والمسلمون ومن وافقھم من النصاریٰ یقولون انہ ینزل الی الارض قبل یوم القیامۃ ان نزولہ من اشراط الساعۃ کماول علی ذلک الکتاب والسنۃ ۔ اس تصریح سے ثابت ہے کہ قادیانی کا مذہب اس مسئلہ میں سب اہل اسلام سے الگ ہے۔ اور نیز اس سے ناظرین کو یقین ہوسکتا ہے کہ بلاشک قادیانی صاحب نے دین کی پرلے درجہ کی تحریف کی ہے ، غیر اجماعی کو اجماعی اور اجماعی کو غیر اجماعی بنادیا ، اورجہال کو کیسے کیسے دھوکے دئیے ہیں کہ پناہ بخدا
 
Top