• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر44

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
میں دکھائی دنیا دراصل ان کے واردات خاصہ کی طرف اشارہ ہے جو ان کواپنی اپنی قوم سےپیش آئے ۔ اور اسی کی مثل آنحضرتﷺکوبھی درپیش آنے والے تھے، رہا یہ امر کہ ان انبیاء علیہم السلام ک وآنحضرت ﷺ نےکل مواطن میں روحانی صورت میں دیکھا یا بصورت عنصری جسدی ، قرطبی کے نزدیک وہ اپنے اپنے اجساد کے ساتھ کے ساتھ نظر آئے ، اور لمات میں دونوں طرح دکھائی دینے کو متحمل لکھا ہے، بایں طورکہ ان کی روحیں بصورت اجساد متمثل ہوگئی ہوں ، مگر عیسیٰ ؑ کہ ان کا اپنے جسم کے ساتھ مرفوع ہونا ثابت ہے ، اور فتوحات میں حضرت شیخ نے بھی حضرت عیسیٰؑ کے بارہ میں ایسا ہی لکھا ہے، کمامر،
دوسرا اعتراض

قادیانی صاحب کا باتباع ابن قیم شاگرد ابن تمیمہ دوسرا اعتراض تعدد معراج کےمطابق یہ اعتقاد ہونا چاہیے کہ ہر دفعہ اول پچاس نمازیں مقرر کی گئیں اور پھر پانچ رہیں، جس پر بے جا اور لغو طور پر منسوحیت ماننی پڑتی ہے۔
جواب:۔
فرضیت صلوٰۃ کا تعدد حالت خواب میں بطریق توطیہ کوئی مستبعد نہیں، ہاں حالت بیداری میں اس کا تعدد بےجا اور غیر مناسب سمجھا جاتا ہے، کما فی فتح الباری شرح صحیح بخاری ۔
تیسرااعتراض
تعدد معراج پر قادیانی صاحب کا تیسرا اعتراض بلکہ یہ حدیث جو بخاری کے صفحہ 112میں ہے خود اپنے تعارض رکھتی ہےکیونکہ ایک طرف تویہ لکھ دیا کہ بعثت کے پہلے یہ معراج ہوئی تھی ، اور پھر اسی حدیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ نمازیں پانچ مقرر کرکے پھر آخرکار ہمیشہ کے لیے پانچ مقرر ہوئیں ، اب ظاہر ہے کہ جس حالت میں یہ معراج نبوت سے پہلے تھی تو اس کو نمازوں کی فرضیت سے کیا تعلق تھا، اور قبل از وحی جبرائیل کیونکرنازل ہوگیا، اور جو احکام رسالت سے متعلق تھے وہ قبل از رسالت کیونکر صادر کیے گئے ، انتھی ملخصا۔
جواب:۔
ایھاالناظرون، حدیث ذیل کے الفاظ کو غور سےدیکھیں اور پھر قادیانی کی حدیث دانی اور کمال علمی کا خیال فرما دیں ، عن شریک بن عبداللہ انہ قال سمعت انس بن مالک یقول لیلۃ اسری برسول اللہ ﷺ من المسجد الکعبۃ انہ جاءۃ ثلٰثۃ نفر قبل ان یوحی الیہ وھو نائم فی المسجد الحرام فقال اولھم ایھم ھوقال اوسطھم ھو خیر ھم فقال آخرھم ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاشیہ:۔ یعنی حالت بیداری میں فقط ایک بار فرضیت ہوئی ،پہلے پچاس کی اور پھر اسی رات آخر میں پانچ رہ گئیں ، پچاس پر عمل کا وقت ہی نہ آیا تاکہ بے جا منسوخیت لازم آئے، رہی یہ بات کہ پہلی دفعہ ہی پانچ کیوں نہ مقر ہوئیں ، یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے، اسےحضور ﷺ کا باربار مکالمہ الہیہ سے مشرف ہونا تو ایک ظاہر حکمت ہے۔
 
Top