• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر71

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا صاحب کی پشیین گوئیاں

ضمیمہ شخئہ ہند کی عبارت
اجی مرزا صاحب بس رہنے دیجیے، خلق اللہ تعالیٰ تیس سال تک آپ کےنمونے دیکھتے دیکھتے سیر ہوگئی ہے۔
1۔کسی شخص کے بیٹا پیدا ہونے کےلیے آپ نے بہتیراسرمارابلکہ ایک رقم بھی اس سے پھٹکار لی مگر بیٹا اب تک ندارد۔
2۔عبداللہ آتھم کےلیے ازخدا گڑگڑائےمگروہ میعاد معینہ میں نہ مرا۔
3۔ملامحمد بخش وغیرہ کی بربادی کےلیے ہزارآہ دزاری کی مگر اس کابال بھی بیکانہ ہوا۔
4۔لیکھ رام کےلیے ہر چند سرٹپکا، مگر اس کی موت نے آخر آپ کو ہی مشتبہ کیا۔
5۔آسمانی منکوحہ کےلیےآپ کا چہرہ بھی خشک ہوگیا مگر حسرت ہی رہی۔
6۔کسی شخص کی بیوی کے اچھا ہونےکےلیے بہتیرے جوڑ توڑ کیے مگر وہ بیمار رہ کرچل ہی بسی ۔
7۔اپنے جس لڑکے کو موعود قراردیا اور اپنے لیے اور دنیا کےلیے باعث برکت سمجھا وہ بھی آپ کو مفارقت دے گیا،
8۔جس قدر مباحثےآپ نے کیے شکست ہی کھا کر بھاگے، اب مباحثہ کے نام سے بھی اوساں خطا ہوتے ہیں۔
9۔جن آدمیوں نے آپ کو بالمقابل دعا کرنےکےلیے بلایا، آپ ایک دن بھی سامنے نہ ہوئے۔
10۔ہمیشہ آپ نشان دکھانے کےلیے میعاد مقرر کرتے رہے، مگر آخرندامت ہی اٹھانی پڑی ، چنانچہ اب بھی ایک بڑے بھاری نشان کےلیے میعاد مقرر ہے۔
11۔آپ کہتے ہیں کہ شاہان یورپ کواسلام کی دعوت کی اور اپنی تصانیف بھیجیں ۔مگرایک عیسائی بھی آپ پر ایمان لاتے نہ دیکھا۔
12۔آپ نےکہاسب خلقت مجھے قبول کرے گا،مگر سب آپ سےمتنفر اور بیزارہی رہے سوائےمعدود سے چند اشخاص کے جوکسی شمار میں نہیں آسکتے۔
13۔آپ نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر دعویٰ سےلکھی ، لوگوں نے اس کے پرخچے اڑائے۔
14۔آپ نے منشی الہی بخش صاحب کی نسبت گیارہ کا ہندسہ ظاہر کر کے الہام شائع کیا۔بفضلہ تعالیٰ اب گیارہ ماہ قریب الاختتام ہیں ۔ مگران کی عصائےموسی نے آپ کا سارا بنابنایا کھیل درہم برہم کردیا۔
15۔پیر مہر علی شاہ صاحب کےلیے آپ ہرچند دانت پیستے رہے، مگر ان کی شہرت ہی شہرت اور عزت ہی عزت ہوتی رہی۔
16۔آپ نےعرصہ سے مینار بنانا چاہا مگر ہنوز روزاول۔
17۔آپ نے انگریزی رسالہ شائع کرنا چاہا ، مگر اب تک اقرار اور وعدہ کے مطابق آپ کو ناکامی ہے۔
 
Top