• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر76

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
توضرورمجھے بچائےگا، اگرآپ کے گھر کےلوگ سخت مقابلہ کرکے اپنے بھائی کو سمجھاتے توکیوں نہ سمجھ سکتا، کیا میں چو ہڑایاچمارتھاجو مجھ کو لڑکی دینا عاریاننگ تھی،بلکہ وہ تو اب تک ہاں سے ہاں ملاتے رہے،اپنے بھائی کےلیے مجھے چھوڑدیا ، اوراب اس نکاح کے لیے سب ایک ہوگئے ،یوں تومجھے کسی لڑکی سے کیا غرض ، کہیں جائے،مگر یہ توآزمایا گیاکہ جن کو میں خویش سمجھتا تھا،اورجن کی لڑکی کےلیے چاہتا تھاکہ اس کی اولاد ہو اورمیری وارث ہو، وہی میرے خون کے پیاسے ، وہی میری عزت کے پیاسے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ خوار ہواور اس کا روسیاہ ہو۔ خدابے نیاز ہے جس کو چاہیے روسیاہ کرے،مگر اب تو وہ مجھے آگ میں آگ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔میں نے خط لکھے کہ پرانا رشتہ مت توڑو، خدا تعالیٰ سےخوف کرو، کسی نے جواب نہ دیا، بلکہ میں نے سنا ہےکہ آپ کی بیوی نے خوشی میں آکر کہاکہ ہمارا رشتہ ہے، صرف عزت بی بی کے نام کےلیے جو فضل احمد کےگھر میں ہے۔ بےشک وہ طلاق دے دیوے ہم راضی ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ یہ شخص کیا بلا ہے، ہم اپنے بھائی کےخلاف مرضی نہیں کریں گے، یہ شخص کہیں مرتا بھی نہیں ، پھر میں نے رجسڑی کرا کر آپ کی بیوی کے نام خط بھیجا مگر کوئی جواب نہ آیا ، اورباربار کہا کہ اس سے کیا ہمارا رشتہ باقی رہ گیا ہے ،جو چاہےکرے،ہم اسکے لیے اپنے خویشوں سے، اپنے بھائیوں سےجدا نہیں ہوسکتے ، مرتامرتا رہ گیا، کہیں مرابھی ہوتا ، یہ باتیں آپ کی بیوی صاحبہ کی مجھے پہنچی ہیں، بےشک میں ناچیز ہوں ،ذلیل ہوں، خوار ہوں، مگر خداتعالیٰ کے ہاتھ میں میری عزت ہے جو چاہتا ہےکرتا ہےاب جب میں ایسا ذلیل ہوں تو میرے بیٹے سے تعلق رکھنے کی کیا حاجت ہے، لہذا میں نے ان کی خدمت میں خط لکھ دیا ہے کہ اگر آپ اپنے ارادہ سے باز نہ آویں اور اپنے بھائی کو اس نکاح سےروک نہ دیں ۔ پھر جیسا کہ آپ کی خود منشاء ہےکہ میرا بیٹا فضل احمد بھی آپ کی لڑکی کو اپنےنکاح میں رکھ نہیں سکتا ، بلکہ ایک طرف جب محمدی کا کسی شخص سے نکاح ہوگا تو دوسری طرف فضل احمد آپ کی لڑکی کو طلاق دےدے گا،اگر نہیں دے گا تو میں اس کو عاق اورلاوارث کردوں گا، اور اگر میرے لیے احمد بیگ سے مقابلہ کروگے اوریہ ارادہ بند کردوگے تومیں بدل وجان حاضر ہوں، اورفضل احمد کوجواب میرے قبضے میں ہے ہر طرح سے درست کرکے آپ کی لڑکی کی آبادی کےلیے کوشش کروں گا،اورمیرامال ان کامال ہوگا۔لہذا آپ کوبھی لکھتا ہوں کہ آپ اس وقت کو سنبھال لیں اوراحمد بیگ کو پورے زور سے خط لکھیں کہ باز آجائے اوراپنے گھر کےلوگوں کو تاکید کردیں کہ وہ بھائی کو لڑائی کرکے روک دیں ،ورنہ مجھے خدائے تعالیٰ کی قسم ہےکہ اب ہمیشہ کے لیے یہ تمام رشتے ناطے توڑدوں گا، اگرفضل احمد میرامرزند اوروارث بننا چاہتا ہے تواسی حالت میں آپ کی لڑکی کو گھرمیں رکھے گا،اورجب آپ کی بیوی کی خوشی ثابت ہو، ورنہ جہاں میں رخصت ہوا، ایسا ہی سب رشتے ناطے بھی ٹوٹ گئے، یہ باتیں خطوں کی معرفت مجھےمعلوم ہوئی ہیں میں نہیں جانتا کہ کہاں تک درست ہیں ، واللہ اعلم
راقم خاکسار غلام احمد ازلودھیانہ ، اقبال گنج،4مئی1891ء
دوسرا خط یہ ہے:۔
والدہ عزت بی بی کو معلوم ہوکہ مجھ کوخبر پہنچی ہےکہ چند روزتک محمدی مرزا احمد بیگ کی لڑکی کا نکاح ہونے والا ہے۔ اور میں خدائے تعالیٰ کی قسم کھا چکا ہوں کہ اس نکاح سے سارے رشتے ناطے توڑ دوں گا، اورکوئی تعلق نہیں رہے گا، اس لیے نصیحت کے راہ سے لکھتا ہوں کہ اپنے بھائی مرزا احمد بیگ کو سمجھا کریہ ارادہ موقوف کراؤ اور جس طرح تم سمجھا سکتے ہو اس کوسمجھا دو،اوراگرایسا نہیں ہوگا تو آج میں نے مولوی نورالدین صاحب اورفضل احمد کو خط لکھ دیا ہے کہ اگر تم اس ارادہ سے باز نہ آؤ تو فضل احمد عزت بی بی کےلیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسمانی منکوحہ کانام
 
Top