• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر78

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
کس طریق اورکن لفظوں میں بیان کروں تاکہ میرے دل کی محبت اورخلوص اورہمدردی جو آپ کی نسبت مجھ کو ہے آپ پر ظاہر ہوجائے۔مسلمانوں کے ہر ایک نزاع کا اخیری فیصلہ قسم پر ہوتا ہے جب ایک مسلمان خداتعالیٰ کی قسم کھا جاتا ہے تو دوسرا مسلمان اس کی نسبت فی الفور دل صاف کرلیتا ہے ، سو ہمیں خدائے تعالیٰ قادر مطلق کی قسم ہے کہ میں اس بات میں بالکل سچا ہوں کہ مجھے خدائے تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا تھا۔کہ آپ کی دختر کلاں کا رشتہ اس عاجز سے ہوگا،اگردوسری جگہ ہوگا تو خدائے تعالیٰ کی تنبیہیں وارد ہوں گی ،اورآخر اسی جگہ ہوگا، کیونکہ آپ میرے عزیز اورپیارے تھے۔اسلیے میں نے عین خیر خواہی سے آپ کو جتلایا کہ دوسری جگہ اس رشتے کا کرنا ہرگز مبارک نہ ہوگا ، میں نہایت ظالم طبع ہوتا جو آپ پر ظاہر نہ کرتا۔ اور میں اب بھی عاجزی اورادب سے آپ کی خدمت میں ملتمس ہوں کہ اس رشتہ سے آپ انحراف نہ فرمادیں ، کہ یہ آپ کی لڑکی کےلیے نہایت درجہ موجب برکت ہوگا۔اورخدائے تعالیٰ ان برکتوں کادروازہ کھول دےگا جوآپ کے خیال میں نہیں۔کوئی غم اورفکر کی بات نہیں ہوگی، جیسا کہ یہ اس کاحکم ہے جس کے ہاتھ میں زمین وآسمان کی کنجی ہے تو پھر کیوں اس میں خرابی ہوگی۔جیسا کہ یہ اس کا حکم ہے جس کے ہاتھ میں زمین وآسمان کی کنجی ہے توپھر کیوں اس میں خرابی ہوگی ، اورآپ کو شاید معلوم ہوگایا نہیں کہ یہ معلوم ہوگا یانہیں کہ یہ پشیین گوئی اس عاجز کی ہزارہا لوگوں میں مشہور ہوچکی ہے۔ اورمیرے خیال میں شاید دس لاکھ سے زیادہ آدمی ہوگا کہ جو اس پشیین گوئی پر اطلاع رکھتا ہے۔ اور ایک جہان کی اس طرف نظر لگی ہوئی ہے۔اور ہزاروں پادری شرارت سے نہیں بلکہ حمایت سے منتظر ہیں کہ یہ پشیین گوئی جھوٹی نکلے توہمارا پلہ بھاری ہو، لیکن یقینا خدائے تعالیٰ ان کو رسوا کرے گا، اور اپنے دین کی مدد کرے گا،میں نے جاکر معلوم کیا کہ ہزاروں مسلمان مساجد میں نماز کےبعد اس پشیین گوئی کے ظہور کےلیے بہ صدق دل دعا کرتے ہیں، سویہ ان کی ہمدردی اور محبت ایمانی کا تقاضا ہے۔ اور یہ عاجز جیسے الاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر ایمان لایا ہے ویسے ہی خدائے تعالیٰ کے ان الہامات پر جو تو اتر سے اس عاجز پر ہوئے ایمان لاتا ہے اور آپ سےملتمس ہے کہ آپ اپنے ہاتھ سے ان اس پشیین گوئی کے پورا ہونےکے لیے معاون بنیں ،تاکہ خدائے تعالیٰ کی برکتیں آپ پر نازل ہوں۔ خدائے تعالیٰ سے کوئی بندہ لڑائی نہیں کرسکتا ۔اور جو امر آسمان پ رٹھہر چکا ہے زمین پر وہ ہرگز بدل نہیں سکتا ۔خدائے تعالیٰ آپ کو دین اوردنیا کی برکتیں عطا کرے۔اوراب آپ کو خدائےتعالیٰ عطا فرماوے۔ اگر میرے اس خط میں کوئی ناملائم لفظ ہو تو معاف فرمادیں۔والسلام
خاکسار احقر العباد غلام احمدعفی 17جولائی1892ء
بروز جمعہ (ازکلمہ فضل رحمانی)
ان لفظوں سے ظاہر ہے کہ مرزاجی اپنے اغراض نفسانی کو پورا کرنے کے لیے عموما بقول شیرازیؒ ؎
حافظامے خوردرندی کن وخوش باش دلے دام تزویر مکن چوں دگراں قرآں را
اسلام اورقرآن ہی کو پیش کیا کرتے ہیں۔ مگر چونکہ خدا اپنے دین کا آپ حامی ہے کسی ایسے ویسے الہامی وغیرہ کی حمایت پر اس کی امدادموقوف نہیں، اس لیے ہمیشہ مرزاجی کو ناکامی ہوتی ہے۔ اوریہ بھی ایک معنی ہیں۔قطع الوتین کے۔انتہیٰ۔
ناظرین خدارا انصافیٰ ، کیا ایسی ہی پشیین گوئیاں کرنے والے کومطابق (الا من ارتضیٰ من رسول )کے نبی اوررسول بننے کا حق ہے؟جیسا کہ قادیانی صاحب اس اشتہار سے پہلے بھی بڑے زور سےلکھ چکے ہیں۔دیکھو توضیح صفحہ 18۔
1۔محدث بھی ایک معنیٰ سےنبی ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ خدائےتعالیٰ سے ہم کلام ہونے کا ایک شرف رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ہی توذلت کی موجب ہوئی ہے۔ آیت لقطعنا منہ الوتین اس کی شہ رگ کاٹ دیں گے)کی طرف اشارہ ہے
 
Top