• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

شیخ عبدالوھاب شعرانی رحمتہ اللہ علیہ اور عقیدہ ختم نبوت

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
جب شیخ شعرانی کا ذکر آتا ہے تو یہ بتانا ضروری ہے کہ جماعت مرزائیہ ان پر بھی یہی الزام لگاتی ہے کہ وہ غیر تشریعی نبوت کے اجراء کے قائل ہیں ، اگرچہ علامہ شعرانی کی کتاب " الیواقیت والجواھر " زیادہ تر شیخ ابن عربی کی عبارات پر ہی مبنی ہے اور ان کا عقیدہ وھی ہے جو شیخ ابن عربی کا ہے ۔ لہٰذا شیخ ابن عربی کا عقیدہ بیان کرنے کے بعد الگ سے شیخ شعرانی پر بات کرنے کی ضرورت نہ تھی لیکن چونکہ جماعت مرزائیہ ان کا الگ سے اپنے حق میں نام لیتی ہے تو مناسب معلوم ہوتا ہے ان کا عقیدہ بھی بیان کر دیا جائے ، علامہ شعرانی نے اپنی کتاب " الیواقیت والجواھر " کے پینتیسویں باب کا عنوان ہی " حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قرآن کریم کی رو سے خاتم النبیین ہونے کا بیان " باندھا ہے ، اور یہ باب ان الفاظ سے شروع فرماتے ہیں :
" اعلم ان الاجماع قد انعقد علی انہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم المرسلین کما انہ خاتم النبیین "
جان لو کہ اس بات پر اجماع ہوچکا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے خاتم النبیین ( یعنی آخری نبی ) ہیں اسی طرح آپ خاتم المرسلین ( یعنی آخری رسول ) بھی ہیں ۔ ( الیواقیت والجواھر جلد 2 صفحہ 371 )
2mrehr5.jpg


آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی نبوت کا دروازہ قیامت تک بند ہوچکا

اسی باب میں شیخ ابن عربی کی ایک عبارت یوں پیش کرتے ہیں
" واعلم ان الملک یاتی النبی بالوحی علی حالین تارۃ ینزل بالوحی علی قبلہ وتارۃ یاتیہ فی صورۃ جسدیۃ من خارج فیلقی ماجاء بہ الی ذلک النبی علی اذنہ فیسمعہ او یلقیہ بصرہ فیحصل لہ من النظر ما بحصلہ لہ من السمع قال : وھذا باب اوعلق بعد موت محمد صلی اللہ علیہ وسلم فلا یفتح لاحد الی یوم القیامۃ ولکن بقی للاولیاء وحی الالھام الذی لاتشریع فیہ۔۔۔ "
جان لو کہ نبی کہ پاس وحی دو طرح سے آتی ہے ، کبھی فرشتہ وحی لے نبی کے دل پر اتارتا ہے اور کبھی جسمانی صورت میں خارج سے وحی لے کر آتا ہے اور وحی کو ںبی کے کانوں پر یا آنکھوں پر القاء کر دیتا ہے جسے وہ نبی خود دیکھتا یا خود سنتا ہے ( شیخ فرماتے ہیں کہ ) وحی کے نزول کا یہ دروازہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بند کر دیا گیا ہے پس یہ دروازہ قیامت تک کسی کے لئے نہیں کھل سکتا ہاں اولیاء کے لئے وحی الہام کا القاء جس میں کوئی دینی احکام نہیں ہوتے کھلا ہے ۔ ( الیواقیت والجواھر جلد 2 صفحہ 371،372 )
2dse2qq.jpg


آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو یہ دعویٰ کرے کہ مجھے اللہ کی طرف سے اوامر ملتے ہیں اسے قتل کر دینا چاہیے

اسی باب کی مزید تشریح و توضیح کرتے ہوئے اسی باب میں علامہ شعرانی نے پہلے تو شیخ ابن عربی کے یہ الفاظ نقل فرمائے :

" فقد بان ان ابواب الاوامر الالھیۃ اولنواھی قد سدت وکل من ادعاھا بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم فھو مدع شریعۃ اوحی بھا الیہ سواء موافق شرعنا او خالف "
پس ظاہر ہوگیا کہ اللہ کے اوامر ونواہی کے دروازے بند ہوچکے ہیں پس اگر کوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ دعویٰ کرے کہ ( اللہ نے اسے کوئی حکم دیا ہے یا کسی بات سے منع کیا ہے ) تو وہ مدعی شریعت ہے خواہ اس کی وحی شریعت محمدیہ کے موافق ہو یا خلاف ( وہ مدعی شریعت ضرور ہے ) اس کے بعد شیخ شعرانی نے یہ اضافہ فرمایا :
" فان کان مکلفاََ ضربنا عنقہ والا ضربنا عنہ صفحاََ "
اگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی یہ دعویٰ کرے کہ اسے اللہ کی طرف سے امرونہی ہوتے ہیں تو اگر ایسا دعویٰ کرنے والا مکلف ہوگا ( نابالغ یا پاگل وغیرہ نہ ہو ) تو ہم اسے قتل کر دیں گے ، ورنہ چھوڑ دیں گے ۔ ( الیواقیت والجواھر جلد 2 صفحہ 373 )
121psfk.jpg


شیخ شعرانی نے جن الفاظ کا اضافہ کیا ہے ان کی رو سے مرزا غلام قادیانی واجب القتل ٹھہرتا ہے ( اگر وہ ذہنی مریض نہیں تھا ) کیونکہ مرزا قادیانی نے یہی دعویٰ کیا تھا کہ اسے اللہ کی طرف سے امر اور نہی ہوتے ہیں ، اس نے لکھا تھا کہ :
" ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کی شریعت کیا چیز ہے جس نے آپنی وحی کے ذریعے سے چند امر اور نہی بیان کیے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وھی صاحب الشریعت ہوگیا پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی " ( خزائن جلد 17 صفحہ 435 )
33136rs.jpg


جماعت مرزائیہ کو چاہیے کہ مرزا قادیانی کو شیخ شعرانی کے فتویٰ کے مطابق واجب القتل ہونے سے بچانے کے لئے تسلیم کر لیں کہ وہ مکلف نہیں تھا بلکہ ذہنی مریض تھا ۔ یا شیخ شعرانی کا نام لے کر فریب دینا چھوڑ دیں ۔
 
Top