• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عقائد مرزا (حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عقائد مرزا (حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان)
حضرات انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام جیسے پاک باز وپاک طینت گروہ کے بعد اس دھرتی پر انسانی آبادی میں جو طبقہ سب سے بڑھ کر اﷲتعالیٰ کی رحمتوں کا مورد بنا وہ حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان کا ہے۔ قرآن عزیز اس گروہ پاک باز کو ’’اﷲ کی جماعت‘‘ قرار دیتا ہے۔ ایسی جماعت کہ کامیابیاں اس کا مقدر ہے اور وہ ہرحال میں کامیاب ہوکر رہے گی۔ اﷲتعالیٰ نے اس جماعت راشدہ صادقہ کو اپنی رضا کے سرٹیفکیٹ سے نوازا اور حضور نبی مکرم، رسول رحمت، خاتم النبیینﷺ نے اس جماعت راشدہ کو آسمان ہدایت کے ستارے قرار دیا اور فرمایا: ’’خبردار ان کو اذیت پہنچانا مجھے اذیت پہنچانا ہے اور مجھے اذیت پہنچانا اﷲ رب العزت کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔‘‘
حضور نبی مکرمﷺ نے اس گروہ صفا پر طعن وتشنیع کرنے والوں کو اﷲتعالیٰ، اس کے فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت کا مستحق قرار دیا۔ لیکن اس دنیا میں ایسے بدبختوں اور نامرادوں کی کمی نہیں جو درسگاہ نبوت کے ان تربیت یافتہ رجال کار کے خلاف اپنی گز بھر لمبی زبانیں کھولتے ہیں۔ ایسے ہی نامرادوں میں ایک غلام احمد قادیانی ہے۔ جس کی سوقیانہ زبان اور بدبختی کے چند نمونے پیش نظر ہیں۔
*… ’’جیسا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جو غبی تھا اور درایت اچھی نہیں رکھتا تھا۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۱۸، خزائن ج۱۹ ص۱۵)
*… ’’بعض کم تدبر کرنے والے صحابی رضی اللہ عنہ جن کی درایت اچھی نہ تھی۔ جیسے ابوہریرہرضی اللہ عنہ‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۴، خزائن ج۲۲ ص۳۶)
*… ’’اکثر باتوں میں ابوہریرہرضی اللہ عنہ بوجہ اپنی سادگی اور کمی درایت کے ایسے دھوکہ میں پڑ جایا کرتا تھا… ایسے الٹے معنی کرتا تھا جس سے سننے والے کو ہنسی آتی تھی۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۴، خزائن ج۲۲ ص۳۶)
*… ’’اس کو چاہئے کہ ابوہریرہرضی اللہ عنہ کے قول کو ایک ردی متاع کی طرح پھینک دے۔‘‘
(ضمیمہ براہین حصہ پنجم ص۲۳۵، خزائن ج۲۱ ص۴۱۰)
*… ’’بعض نادان صحابی (رضوان اﷲ علیہم اجمعین) جن کو درایت سے کچھ حصہ نہ تھا۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۲۰، خزائن ج۲۱ ص۲۸۵)
*… ’’پرانی خلافت کا جھگڑا چھوڑ دو۔ اب نئی خلافت لو۔ ایک زندہ علیرضی اللہ عنہ تم میں موجود ہے۔ تم اس کو چھوڑتے ہو اور مردہ علی رضی اللہ عنہ کی تلاش کرتے ہو۔‘‘ (ملفوظات احمدیہ پرانا ایڈیشن ج۱ ص400)
*… ’’میں وہی مہدی ہوں جس کی نسبت ابن سیرین سے سوال کیاگیا کہ کیا وہ حضرت ابوبکرb کے درجہ پر ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ ابوبکرb کیا وہ تو بعض انبیاء سے بہتر ہے۔‘‘ (اشتہار معیار الاخیار مندرجہ تبلیغ رسالت ج۹ ص۳۰، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۸)
*… ’’ابوبکررضی اللہ عنہ وعمررضی اللہ عنہ کیا تھے۔ وہ تو حضرت غلام احمد (ملعون) کی جوتیوں کے تسمے کھولنے کے بھی لائق نہ تھے۔‘‘ (ماہنامہ المہدی بابت جنوری، فروری ۱۹۱۵ئ، ص۵۷)
*… ’’جو میری جماعت میں داخل ہوا وہ دراصل صحابہ کرام علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہوگیا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ طبع اوّل ص۱۷۱، خزائن ج۱۶ ص۲۵۸،۲۵۹)
*… ’’اور انہوں نے کہا کہ اس شخص (مرزاقادیانی) نے امام حسنرضی اللہ عنہ وامام حسینرضی اللہ عنہ سے اپنے تئیں اچھا سمجھا۔ میں کہتا ہوں ہاں، سمجھا۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۵۲، خزائن ج۱۹ ص۱۶۴)
*… ’’میں (مرزاقادیانی) خدا کا کشتہ ہوں اور تمہارا حسینرضی اللہ عنہ دشمنوں کا کشتہ ہے۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳)
*… ’’اے قوم شیعہ! تو اس پر مت اصرار کر کہ حسینرضی اللہ عنہ تمہارا منجی ہے۔ کیونکہ میں سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک (مرزاقادیانی) ہے جو اس حسینرضی اللہ عنہ سے بڑھا ہوا ہے۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)
*…

کربلائیست سیر ہر آنم
صد حسین است درگریبانم
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
*… ’’تم نے خدا کے جلال ومجد کو بھلا دیا اور تمہارا ورد صرف حسینرضی اللہ عنہ ہے۔ پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستوری کے پاس گوہ (ذکر حسین رضی اللہ عنہ) کا ڈھیر ہے۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۸۲، خزائن ج۱۹ ص۱۹۴)
*… ’’حضرت فاطمہt نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں اس میں سے ہوں۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۹ حاشیہ، خزائن ج۱۸ ص۲۱۳)
*…

میری اولاد سب تیری عطا ہے
ہر ایک تیری بشارت سے ہوا ہے
یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہیں
یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے
(درثمین اردو ص۴۵)
*… ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے فرمایا ؎

کربلائیست سیر ہرآنم
صد حسین است درگریبانم
کہ میرے گریبان میں سو حسینرضی اللہ عنہ ہیں۔ لوگ اس کے معنی یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے فرمایا ہے کہ میں سو حسینرضی اللہ عنہ کے برابر ہوں۔ لیکن میں (مرزابشیرالدین) کہتا ہوں۔ اس سے بڑھ کر اس کا مفہوم یہ ہے کہ سو حسینرضی اللہ عنہ کی قربانی کے برابر میری ہر گھڑی کی قربانی ہے۔‘‘
(مندرجہ الفضل قادیان ج۱۳ ش۸۰، مورخہ ۲۶؍جنوری ۱۹۲۶ئ)
*… ’’ہاں وہ محمدﷺ کا اکلوتا بیٹا (مرزاقادیانی) جس کے زمانہ پر رسولوں نے ناز کیا۔‘‘
(کلمتہ الفصل ص۱۰۱)
*… ’’میری (مرزاقادیانی کی) اولاد شعائر اﷲ میں داخل ہے۔‘‘
(مندرجہ الفضل قادیان ج۱۱ نمبر۵۳، مورخہ ۸؍جنوری ۱۹۲۶ئ)
*… ’’عزیز ’’امۃ الحفیظ‘‘ (مرزاقادیانی کی لڑکی) سارے انبیاء کی بیٹی ہے۔‘‘
(الفضل قادیان ج۲ نمبر۱۵۶، مورخہ ۱۷؍جون ۱۹۱۵ئ)
*… ’’مرزاقادیانی ملعون کی گھروالی ’’ام المؤمنین‘‘ ہے۔‘‘
(سیرۃ المہدی حصہ سوم ص۱۳۱، روایت نمبر۶۹۶)
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top