عقائد مرزا (ذہنی ارتقاء)
یہ بھی کہاگیا کہ مرزاقادیانی کا ذہنی ارتقاء آنحضرتﷺ سے بڑھ کر تھا۔ چنانچہ ملاحظہ ہو: ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا ذہنی ارتقاء آنحضرتﷺ سے زیادہ تھا… اور یہ جزوی فضیلت ہے جو حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کو آنحضرتﷺ پر حاصل ہے۔ نبی کریمﷺ کی ذہنی استعدادوں کا پورا ظہور بوجہ تمدن کے نقص کے نہ ہوا، اور نہ قابلیت تھی۔ اب تمدن کی ترقی سے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ان کا پورا ظہور ہوا۔‘‘
(ریویو، مئی ۱۹۲۹ئ، بحوالہ قادیانی مذہب ص۲۶۶، اشاعت نہم مطبوعہ لاہور)
*… مرزاغلام احمد قادیانی کا دعویٰ ہے کہ وہ (نعوذ باﷲ) ’’محمد رسول اﷲ‘‘ ہے۔ چنانچہ ملاحظہ ہو: ’’محمد رسول اﷲ والذین معہ اشداء علی الکفار رحماء بینہم‘‘ اس وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۳، خزائن ج۱۸ ص۲۰۷)