• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عقائد مرزا (قرآن وسنت)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عقائد مرزا (قرآن وسنت)
اﷲتعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لئے جہاں سلسلۂ نبوت قائم فرمایا اور اس کا اختتام حضرت محمد کریمﷺ پر کر دیا۔ وہاں مختلف اوقات میں کتابیں بھی نازل فرمائیں۔ اس سلسلۂ کتب کی آخری کڑی قرآن مجید اور فرقان حمید ہے جو اﷲتعالیٰ کی طرف سے اس کے بندوں کے لئے رحمت، ہدایت اور شفاء ہے۔
جس کی حفاظت وصیانت کا وعدہ خود حضرت حق جل وعلیٰ مجدہ نے کیا۔ جس کی آیات کے سامنے بڑے بڑے زبان آور دم بخود رہ گئے اور اس کی ایک آیت کا مقابلہ کرنے کی تاب نہ لاسکے۔
یہ عظیم کتاب صدیوں سے اپنی عظمت کا لوہا منوارہی ہے۔ مرزاقادیانی کی سرپرست برطانوی سرکار نے اسے مٹانے کی عجیب احمقانہ تدابیر کیں۔ لیکن منہ کی کھائی۔ ’’عربی مبین‘‘ میں نازل ہونے والی اس کتاب کے بالمقابل قادیانی گنوار نے اپنی وحی والہام کا جس طرح ڈھونگ رچایا اور اسے قرآن سے برتر وبالا قرار دیا اور جابجا فخریہ اس کا اظہار کیا وہ ایسی ناروا جسارت ہے جس پر آسمان ٹوٹ پڑے اور زمین پھٹ جائے تو عجب نہیں۔
قرآن کے بالمقابل خرافاتی الہام کے لئے مرزاقادیانی کی تحریرات دیکھیں اور سوچیں کہ آیا یہ شخص صحیح الدماغ تھا یا اس کا ذہنی توازن خراب تھا؟
*…

آنچہ من بشنوم زوحی خدا
بخدا پاک دامنش زخطا
ہمچو قرآن منزہ اش دانم
از خطاہا ہمینست ایمانم
بخدا ہست ایں کلام مجید
از دہاں خدائے پاک و وحید

ترجمہ: ’’جو کچھ میں اﷲ کی وحی سے سنتا ہوں۔ خدا کی قسم اسے ہر قسم کی خطا سے پاک سمجھتا ہوں… قرآن کی طرح میری وحی خطاؤں سے پاک ہے۔ یہ میرا ایمان ہے… خدا کی قسم یہ کلام مجید ہے خدائے پاک وحدہ کے منہ سے۔‘‘ (نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
*… مرزاقادیانی نے اپنا الہام لکھا کہ: ’’ما انا الا کا لقراٰن‘‘ (تذکرہ ص۶۷۴، طبع سوم)
’’قرآن خدا کی کتاب اور میرے (مرزاقادیانی کے) منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
(تذکرہ ص۶۴۱، طبع سوم)
*… ’’میرے اس دعویٰ کی بنیاد حدیث نہیں بلکہ قرآن اور وہ وحی ہے جو میرے پر نازل ہوئی۔ ہاں تائیدی طور پر ہم وہ حدیثیں پیش کرتے ہیں جو قرآن شریف کے مطابق اور میری وحی کے معارض نہیں اور دوسری حدیثوں کو ہم ردی کی طرح پھینک دیتے ہیں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۳۵، خزائن ج۱۹ ص۱۴۰)
*… ’’پھر اقرار کرنا پڑے گا کہ قرآن شریف میں گندی گالیاں بھری ہیں اور قرآن عظیم سخت زبانی کے طریق کو استعمال کر رہا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۸ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۱۶)
*… ’’میں قرآن کی غلطیاں نکالنے آیا ہوں جو تفسیروں کی وجہ سے واقع ہو گئی ہیں۔‘‘ ایک مجذوب کا کشف۔ (ازالۃ الاوہام ص۷۰۸، خزائن ج۳ ص۴۸۲)
*… ’’قرآن زمین پر سے اٹھ گیا تھا میں قرآن کو آسمان پر سے لایا ہوں۔‘‘ بموجب حدیثوں کے۔ (ازالہ اوہام ص۷۳۱، خزائن ج۳ ص۴۹۳)
*… ’’میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان الہامات پر اسی طرح ایمان لاتا ہوں جیسا کہ قرآن شریف پر اور خدا کی دوسری کتابوں پر اور جس طرح میں قرآن شریف کو یقینی اور قطعی طور پر خدا کا کلام جانتا ہوں اسی طرح اس کلام کو بھی جو میرے پر نازل ہوتا ہے خدا کا کلام یقین کرتا ہوں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۱۱، خزائن ج۲۲ ص۲۲۰)
*… ’’یہی وجہ ہے کہ مرزاقادیانی پر خودساختہ نازل ہونے والی وحی کے مجموعہ کلام کا نام ’’تذکرہ‘‘ رکھا۔ حالانکہ قرآن مجید کا ایک نام (تذکرہ) بھی ہے۔ ’’کلا انہا تذکرۃ‘‘
*… ’’یہ بھی مدت سے الہام ہوچکا ہے کہ: ’’انا انزلناہ قریباً من القادیان‘‘ میں نے دل میں کہا کہ واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۷، خزائن ج۳ ص۱۴۰)
 
Top