• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

علامات قیامت ماجود تو مہدی کون ؟؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال : امام مہدی کے نشانات ظاہر ہوچکے ہیں اور بنی نوع انسان کو دعوت دیتے ہیں کہ مدعی مہدویت ظاہر ہوچکا ہے اور اس کی صداقت کے ثبوت کے لئے شواہد بھی ظاہر ہوچکے ہیں ،

* اسلام کا نام باقی رہ جائے گا . قران صرف رسماََ ہوگا . مساجد بکثرت ہونگی مگر ہدایت سے خالی ، علماء روئے زمین پر بدترین مخلوق ہونگے .
* دین کا علم اٹھہ جائے گا . شراب کا عام استعمال ہوگا . زنا کی کثرت ، مردوں کی کمی عورتوں کی زیادتی ہوگی .
* میری امت پہلے لوگوں یعنی یہود ونصاری کے قدم بقدم چلے گی .
* نیک عمل گھٹ جائیں گے . بخیلی دلوں میں سما جائے گی . فتنے فساد پھوٹیں گے ، قتل اور خون ریزی بہت ہوگی .
* امانتیں غنیمت سمجھی جائیں گی . زکوة چٹی ہوگی . مرد بیویوں کے ماتحت ہونگے . ماں کے خلاف ، دوست کے نزدیک ، باپ سے دور . قوم کے سرادر فاسق ہونگے . اور رئیس کمینے . گانے بجانے زیادہ ہونگے .
* پہاڑ اڑائے جائیں گے. دریاؤں سے نہریں نکالی جائیں گی . اونٹ اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گے . چڑیا گھر قائم ہونگے . کتب واخبارت بکثرت شائع ہونگے . دور دور کے لوگ جمع ہوں گے .
* دجال اور یاجوج ماجوج کا ظہور ہوگا . یعنی عیسائیت کا مذھبی اور سیاسی فتنہ غلبہ پائے گا .
* دجال گدھا نئی سواری ظاہر ہوگی . جس کا مدار آگ اور پانی پر ہوگا .
* بنی اسرائیل کے بہتر فرقے ہوۓ . میری امت کے تہتر فرقے ہونگے .
* صلیبی مذہب عیسائیٹ کا غلبہ ہوگا .
* مذھبی جنگوں کا خاتمہ ہوگا ، جزیہ اٹھا لئے جائے گا .
* طاعون کا مرض پھیلے گا ، ظلم فخر سے کیا جائے گا ، امیر فاجر ہونگے ، وزیر خیانت کریں گے ، اراکین ظالم ہونگے .
* عورتیں باوجود لباس کے ننگی ہونگی ، عورتیں منبروں پر چڑھ کر لیکچر دیں گی .
* عورتیں مردوں کی اور مرد عورتوں کے ہم شکل ہوں گے .
جواب :
قادیانیت اور دیانت میں تضاد ہے . جس طرح دن رات جمع نہیں ہوسکتے اسی طرح قادیانیت اور دیانت بھی ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتی . قادیان کے قبحہ خانے میں ہر شخص باون گز کا ہے . جتنا بڑا قادیانی ہوگا اتنا بڑا بددیانت ہوگا . بھلا ان جاہلوں سے کوئی پوچھے یہ حضرت مہدی کی علامات ہیں یا قیامت کی ؟؟ اگر ان علامتوں سے ظاہر ہوا کہ مہدی آگئے تو کیا ان علامتوں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ قیامت قائم ہوگی ؟؟
ماھو جوابکم فھو جوابنا .

جواب 2 :
قارئین محترم ! رحمت عالم مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کی دو قسم کی علامتیں بیان فرمائی ہیں ،
1 وہ جو قیامت سے بہت پہلے ظاہر ہونگی ، جنھیں علامت صغری کہا جاتا ہے .
2 وہ جو قیامت کے بہت قریب ظاہر ہونگی ، جنھیں علامت کبریٰ بھی کہا جاتا ہے .
جو علامتیں اوپر ذکر کی گئی ہیں ان میں قادیانیوں نے دجل آمیزی کی ہے ، دجل نہ بھی ہوتا تو یہ تمام کی تمام علامتیں صغریٰ ہیں جو قیامت سے بہت پہلے ظاہر ہونا تھیں ، اکثر ظاہر ہوچکی ہیں ابھی بہت کچھ باقی ہیں جو یقیناً ظاہر ہونگی .
ان کے بعد علامتیں کبریٰ ظاہر ہونگی ، جیسے ظہور مہدی ، نزول عیسیٰ علیہ اسلام ، خروج دجال ، خروج دابتہ الارض ، خسف ، کسف اور آخری علامات " طلوع الشمس من مغربھا " سورج کا مغرب سے نکلنا ، اور باب توبہ کا بند ہونا ، اور پھر قیامت کا قیام . یہ علامات کبریٰ احادیث سے محدثین نے قریباً دس بیان کی ہیں .
غرض ان علامات صغریٰ و کبریٰ کا خلط کرنا قادیانی دجل کا شہکار ہے . علامت صغریٰ میں سے بعض کو لیکر دلیل قائم کرنا کہ علامت کبریٰ ظہور مہدی ظاہر ہوگئی ہیں ، پس وہ مرزا ہے ، اس کو کہتے ہیں . کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا بھان متی نے کنبہ جوڑا .
پھر قادیانی اپنی عقل کی دہائی دیں کہ اگر ان علامات سے ثابت ہوا کہ مہدی آگئے تو احادیث کے مطابق انکے بعد مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع شمس ہوگا . اور قیامت قائم ہو جائے گی . تمہارا مہدی مرزا غلام قادیانی کو آنجہانی ہوۓ ایک صدی بیت گئی پھر قیامت کیوں نہ قائم ہوئی ؟؟ معلوم ہوا کہ ان علامات سے ظہور مہدی کی دلیل قائم کرنا دجل وکذب ہے .
علامات صغریٰ علیحدہ امر ہے ، علامات کبریٰ علیحدہ امر ہے . مہدی کا آنا اور قیامت کا نہ آنا یہ قادیانیوں کے کذب پر صریح دلیل ہے جو کہ ان کے استدلال کو جڑ سے اکھیڑ رہی ہے .
البتہ اھل اسلام کے لئے وجہ اطمینان ہے کے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث وفرامین کے مطابق ان علامتوں اور ان جیسی سینکڑوں علامتوں کے ظہور کے بعد علامات کبریٰ کا ظہور ہوگا . اور پھر قیامت قائم ہوگی .
ان علامات صغریٰ کے بعد جب مہدی و حضرت عیسیٰ علیہ اسلام تشریف لائیں گے تو تمام برائیاں دور ہو جائیں گی دنیا پھر ایک دفعہ منہاج نبوت پر مبنی معاشرے کا نظارہ کرے گی .
جواب 3 :
اگر قادیانیوں کے بقول مہدی آگئے تو کیا دنیا نے منہاج نبوت پر مبنی معاشرہ دیکھ لیا ؟؟ منہاج نبوت پر مبنی معاشرہ تو درکنار ، دنیا بھر کا معاشرہ ایک طرف ، قادیانی مرزا کے گھر کی خبر لیں ، مرزے نے اپنی جماعت کے لوگوں کے متعلق کیا خوب منظر کشی کی ہے ، ملاخط ہو ، مرزا غلام قادیانی نے 27 دسمبر 1893ء کے جلسے کے ملتوی ہونے کا اشتہار دیا جو ان کی کتاب شہادت القران کے آخر پر ملحق طبع ہے . مرزا غلام قادیانی نے اپنی جماعت کے متعلق ( جو مرزے کے نام نہاد صحابی تھے ) تحریر کیا :
2vjx7xu.gif

2ciia7n.gif

( خزائن جلد 6 صفحہ 396،395 )
قادیانیوں
لو تمھارے مہدی نے اپنی جماعت کے 200 افراد کے علاوہ باقی سب قادیانیوں کو جو تمہارے مہدی ( مرزے کے ہاتھہ پر ) بیعت بھی کر چکے ہیں ان کو درندوں سے بدتر قرار دے دیا ، درندے ، خنزیر ، بھیڑیے ، اور یہ ان سے بھی بدتر ، کمال ہوگئی .
جواب 4 :
ایک اشکال اور اس کا جواب : ممکن ہے کہ کوئی قادیانی کہہ دے کہ یہ تو مرزا صاحب کے زمانے کی بات تھی ، بعد میں قادیانی اچھے ہو گئے . تو لیجئے یہ حوالہ بھی پڑھ لیں ، مرزے نے ایک پیشگوئی کو اپنے پر منطبق کرتے ہوۓ تحریر کیا :
" اسکے مرنے کے بعد نوع انسانی میں علت سقم سرایت کریگی یعنی پیدا ہونے والے حیوانوں اور وحشیوں سے مشابہت رکھیں گے ، اور انسانیت حقیقی صفحہ عالم سے مفقود ہو جائیں گے . وہ حلال کو حلال نہیں سمجھیں گے اور نہ حرام کو حرام ، پس ان پر قیامت ہوگی " . ( خزائن جلد 15 صفحہ 438 )
16aa729.gif

لیجئے صاحب ! بقول مرزا غلام قادیانی اس کے زمانے کے قادیانی درندوں سے بدتر اور اس کے ( مرزے کے ) مرنے کے بعد پیدا ہونے والے قادیانی وحشیوں سے مشابہ ہیں ، جن کو حلال وحرام میں کوئی تمیز نہیں .
جواب 5 :
دیگر علامتوں کے علاوہ ایک علامت یہ بھی لکھی ہے کہ عورتیں باوجود لباس کے ننگی ہوں گی . اس پر ذیل کا حوالہ ملاخط فرمائیں :
" وہ بھی کپڑے ہیں جو یورپ کی عورتیں پہنتی ہیں ، جن کا نام اگرچہ کپڑا ہوتا ہے مگر جسم کا ہر حصہ اس میں سے ننگا نظر آتا ہے ، جب میں ولایت گیا تو مجھے خصوصیت سے خیال آیا کہ یورپین سوسائٹی کا عیب والا حصہ دیکھوں . مگر قیام انگلستان کے دوران میں مجھے اس کا موقعہ نہ ملا واپسی پر جب ہم فرانس آگئے تو چوہدری ظفر اللہ خان سے جو میرے ساتھہ تھے کہا کہ مجھے کوئی ایسی جگہ دکھائیں جہاں یورپین سوسائٹی عریانی سے نظر آسکے . وہ بھی فرانس سے واقف تو نہ تھے مگر مجھے ایک اوپیرا میں لے گئے جس کا نام مجھے یاد نہیں . اوپیرا سینما کو کہتے ہیں چوہدری صاحب نے بتایا کہ یہ اعلی سوسائٹی کی جگہ ہے جسے دیکھ کر اپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان لوگوں کی کیا حالت ہے . میری نظر چونکہ کمزور ہے اس لئے دور کی چیز اچھی طرح نہیں دیکھ سکتا . تھوڑی دیر کے بعد میں نے جو دیکھا تو ایسا معلوم ہوا کہ سینکڑوں عورتیں بیٹھی ہیں . میں نے چوہدری صاحب سے کہا کیا یہ ننگی ہیں انہوں نے بتایا یہ ننگی نہیں بلکہ کپڑے پہنے ہوۓ ہیں مگر باوجود اس کے ننگی معلوم ہوتی ہیں تو یہ بھی ایک لباس ہے . اس طرح ان لوگوں کے شام کی دعوتوں کے لباس گاؤن ہوتے ہیں . نام تو اس کا بھی لباس ہے مگر اس میں سے جسم کا ہر حصہ بلکل ننگا نظر آتا ہے " ( اخبار الفضل قادیان 28 جنوری 1934ء )
مہدی کے آنے سے قبل لباس ایسے ہوں گے یا مہدی کہ آنجہانی ہونے کے بعد اس کے خلیفہ ان عریاں لباسوں کو دیکھیں گے ؟؟
اس کا جواب قادیانیوں کے ذمہ ہے .
 
Top