• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

علماء اسلام سے مرزائی دشمنی اور حقیقتِ حال

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
علماء اسلام سے مرزائی دشمنی اور حقیقتِ حال

چونکہ اللہ تعالیٰ نے علماء اسلام کے ہاتھوں مرزائی دجل وفریب کو پاش پاش کیا ہے اس لئے مرزائی مربی اکثر علماء اسلام کے خلاف آپنے دل کی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں ، اسی سلسلے میں وہ اکثر ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ : " تكون فِي أمتِي فزعة فَيصير النَّاس إِلَى عُلَمَائهمْ فَإِذا هم قردة وَخَنَازِير "
جس کا ترجمعہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت پر ایک مختصر زمانہ آئیگا کہ لوگ آپنے دنشواروں کے پاس جائیں گے تو انہیں بندر اور خنزیر پائیں گے " ( کنزالعمال ، روایت نمبر 38727 ) ۔
یہ روایت کنزالعمال کے حوالے سے پیش کی جاتی ہے ، اور کنزالعمال ایسا مجموعہ احادیث ہے کہ جس میں کسی حدیث کی سند مزکور نہیں بلکہ مختلف کتب احادیث سے احادیث لے کر جمع کی گئی ہیں ، ہاں روایت کے بعد اس کتاب کی طرف اشارہ کر دیا جاتا ہے جس سے یہ ورایت لی گئی ، چناچہ اس روایت کے بعد بھی " کنزالعمال " میں یوں لکھا ہے " الحكيم عن أبي أمامة " یعنی یہ روایت حکیم ترمذی نے حضرت ابو امامہ سے نقل کی ہے ، اب آئیے دیکھتے ہیں حکیم ترمذی نے اسکی سند کیا ذکر کی ہے ۔ یہ روایت حکیم ترمذی کی کتاب " نوادرالاصول " میں مروی ہے جو کہ اس طرح ہے
حدثنا عمر بن ابی عمر ، قال : حدثنا ھشام بن خالد الدمشقی ، عن اسماعیل بن عیاش ، عن لیث ، عن ابن سابط ، عن ابی امامہ رضی اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : " تكون فِي أمتِي فزعة فَيصير النَّاس إِلَى عُلَمَائهمْ فَإِذا هم قردة وَخَنَازِير " ( نوادرالاصول جلد 1 صفحہ 609 )
اس روایت کا پہلا روای ہے " عمر بن ابی عمر "۔ اسکا نام ہے " عمر بن ریاح العبدی " جوکہ " عمر بن ابی عمر " کے نام سے مشہور ہے ، آئیے دیکھتے ہیں یہ کون صاحب ہیں ؟
" امام فلاس نے فرمایا : یہ دجال ( یعنی دھوکے باز ) ہے ۔
امام ابو حاتم نے فرمایا : اس کی حدیث رد کر دی جائے ۔
امام بخاری نے کہا کہ : وہ دجال ہے ۔
امام نسائی اور امام دارقطنی نے کہا کہ : وہ متروک الحدیث ہے ۔
ابن حبان نے کہا کہ : یہ راوی ثقہ لوگوں کے نام سے جھوٹی حدیثیں بیان کرتا ہے اسکی حدیثیں لکھنا حلال نہیں ۔
امام عقیلی نے کہا کہ : وہ منکر الحدیث ہے ۔
عمروبن علی نے کہا کہ : وہ دجال ( یعنی دھوکے باز ) تھا ۔
امام ساجی نے کہا کہ : یہ باطل اور منکر حدیثیں بیان کیا کرتا تھا ۔
ابن عدی نے کہا کہ : اسکی حدیث کا ضعیٖٖف ہونا ظاہر ہے ۔

( تہذیب التہذیب جلد 3 صفحہ 225 ، 226 اور میزان الاعتدال جلد 3 صفحہ 206 )
اس کے بعد اس میں ایک راوی ہے " لیث " یہ " لیث بن ابی سلیم " ہے اس کے بارے میں امام احمد بن حنبل ، یحییٰ بن معین ، محمد بن سعد ، ابن ابی شیبہ ، ابن ابی حاتم ، ابن عیینہ ، ابو زرعہ ، امام حاکم وغیرہ سب نے انہیں " کمزور اور ضعیف " کہا ہے ۔ ( خلاصہ تہذیب التہذیب ، جلد 3 صفحہ 484 )
اس کے بعد حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا راوی ہے " ابن سابط " ۔ اس کا نام ہے " عبدالرحٰمن بن سابط " ، امام یحییٰ بن معین سے سوال کیا گیا کہ کیا ابن سابط نے حضرت ابو امامہ سے کوئی روایت سنی ہے ؟ تو آپ نے جواب دیا : نہیں ۔ ( تہذیب الکمال : حافظ جمال الدین المنری ، جلد 17 صفحہ 125 )


تو دوستوں ایسے راوی کی روایت پیش کرکے مرزائی علماء اسلام پر اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ، دراصل علماء اسلام نے مرزا قادیانی کی بناسپتی نبوت کا جنازہ نکال دیا اور انکی کاغذی خلافت کا بوریا بستر گول کرکے انہی کے پاس بھیج دی جنہوں نے یہ پودا کاشت کیا تھا اس لئے اب " کھسیانی بلی کھمبا نوچے " کے محاورے پر عمل کرتے ہوئے مرزائی اپنا غصہ نکالتے ہیں ، لیکن شاید انہیں پتہ نہیں کہ " چاند پر تھوکنے سے وہ تھوک اپنے ہی منہ پر گرتا ہے "
خادم علماء حق و مجاہد ختم نبوت : جاءالحق

 
آخری تدوین :

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزائی مربیوں کی طرف سے علماء اسلام کو بدنام کرنے کے لئے پیش کی جانے والی ایک روایت کی حقیقت

مرزائی دھوکے با ز اکثر ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ " ایک زمانہ آئے گا کہ امت اسلامیہ کہ علماء آسمان کے نیچے بدتریں مخلوق ہونگے " اور حوالہ دیا جاتا ہے " مشکاۃ المصابیح " کا لیکن کوئی مرزائی مربی اس حدیث کی پوری سند نہیں بیان کرے گا ، یہ روایت مشکاۃ میں امام بیہقی کی کتاب " شعب الایمان " کے حوالے سے ہے ، آئیے دیکھتے ہیں امام بیہقی نے اس کی سند کیا ذکر کی ہے ۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أخبرنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَارُ، حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي إِيَاسٍ، حدثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دُكَيْنٍ، عَنْ [ص: 318] جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ، وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسْمُهُ، مَسَاجِدُهُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِنَ الْهُدَى، عُلَمَاؤُهُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ مَنْ عِنْدَهُمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَةُ وَفِيهِمْ تَعُودُ " ( شعب الایمان جلد 3 صفحہ 317، 318)
نمبر 1 :
اس روایت میں ایک راوی ہیں " جعفر بن محمد " یہ " امام محمد باقر " کے بیٹے ہیں اور وہ اپنے والد ( امام باقر ) سے روایت کر رہے ہیں ، اور امام باقر اپنے والد ( امام زین العابدین ) سے اور وہ بلاواسطہ روایت کر رہے ہیں اپنے دادا ( حضرت علی بن ابی طالب ) سے ( رضی اللہ عنہم اجمعین ) ، اور امام زین العابدین نے اپنے دادا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کوئی حدیث نہیں سنی کیونکہ ابھی امام زین العابدین اپنی عمر کے دوسرے میں تھے کہ انکے دادا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوگئی ( 40 ہجری میں ) اس طرح یہ روایت " منقطع " ہے ۔
نمبر 2 :
اس روایت میں ایک راوی ہے " عبد اللہ بن دکین " انکے بارے میں امام ابو حاتم رازی نے اپنی کتاب " الجرح والتعدیل " میں لکھا ہے کہ " یحییٰ بن معین نے فرمایا کہ وہ ضعیف ہیں" ، نیز لکھا کہ " وہ ضعیف اور منکر الحدیث ہیں " ( الجرح والتعدیل جلد 5 صفحہ 49 )
نیز امام ابن عدی نے بھی یحییٰ بن معین سے نقل کیا کہ " عبد اللہ بن دکین ضعیف ہے " ( الکامل فی الضعفاء جلد 5 صفحہ 377 )
مرزائی اصول حدیث
مرزائی مربیوں کی عادت ہے کہ اگر کسی راوی کو دس ائمہ نے ثقہ کہا ہو اور کسی ایک نے کوئی چھوٹی موٹی بات اس راوی کے بارے میں کہہ دی تو شور مچاتے ہیں کہ یہ راوی ناقابل اعتبار ہوگیا ۔ تو جب وہ ایسی منقطع اور ضعیف راوی والی راویت کرتے ہوں تو انہیں شرم کیوں نہیں آتی ؟
 
Top