• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے نزول سے مراد اسی عیسیٰ رسول بنی اسرائیل ہی کا نزول ہے۔

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے نزول سے مراد اسی عیسیٰ رسول بنی اسرائیل ہی کا نزول ہے۔

اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے نزول سے مراد اسی عیسیٰ رسول بنی اسرائیل ہی کا نزول ہے۔ جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے دلائل کی ضرورت نہیں ہے۔ مندرجہ ذیل مثالوں سے اصل حقیقت واضح ہو جائے گی۔
۱… جب کوئی آدمی کہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی مورخہ ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو مرض ہیضہ میں مبتلا ہو کر مرگیا تو اس سے مراد یقینا وہی مرزاغلام احمد قادیانی مدعی نبوت سمجھا جائے گا نہ کہ کوئی مثیل مرزا۔
۲… اور جب یوں کہا جائے۔ مرزاغلام احمد قادیانی ولد حکیم غلام مرتضیٰ مدعی نبوت ومسیحیت مورخہ ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو مرگیا تھا۔ اس پر کوئی منچلہ قادیانی یوں کہہ دے کہ نہیں۔ اس سے مراد مثیل مرزاقادیانی ہے نہ کہ خود مرزاقادیانی تو اس کا علاج کیا ہے؟
۳… اگر کوئی کہے مرزامحمود قادیانی سیسل ہوٹل لاہور سے مس روفو اطالوی دوشیزہ کو اپنے ہمراہ بٹھا کر قادیان لے گئے۔ اس کے جواب میں کوئی قادیانی مرید یوں کہہ دے کہ مرزامحمود سے مراد مرزامحمود نہیں بلکہ ان کا کوئی مثیل مراد ہے تو اس کا علاج کیا؟
۴… اس کے جواب میں اگر یوں کہا جائے کہ مس روفو کو بھگا لے جانے والا مرزامحمود قادیانی وہ شخص ہے جو مرزاغلام احمد قادیانی مدعی نبوت کا بیٹا اور خلیفہ ہے تو اس کے جواب میں کوئی لاہوری یوں کہہ دے کہ بھیا تم علم سے بے بہرہ ہو۔ اس جگہ بھی مراد مثیل بشیر ہے اور وہ محمد علی امیر جماعت احمدیہ لاہور ہے اور دلیل یہ ہے کہ وہ مرزاقادیانی کا روحانی بیٹا ہے اور قادیان سے مراد اس کا مثیل ہے جو لاہور ہے۔ فرمائیے! اس کا جواب آپ کے پاس سوائے اس کے کیا ہوگا کہ
’’ جواب جاہلاں باشد خموشی ‘‘
حضرات! اگر ہر ایک آدمی الفاظ کا اسی طرح مطلب نکالنا شروع کر دے تو فرمائیے دنیا میں امن قائم رہ سکتا ہے اور ایک دوسرے کے کلام کا مفہوم صحیح معلوم ہوسکتا ہے؟ قرآن کریم میں عیسیٰ ابن مریم مذکور ہے۔ احادیث میں بلا استثناء مسیح ابن مریم، عیسیٰ ابن مریم، ابن مریم کے الفاظ موجود ہیں۔ اگر مراد ان سے مثیل ہوتی تو یوں کہنے میں کون سی چیز مانع تھی۔ مثیل مسیح ابن مریم، مثیل ابن مریم، مثیل عیسیٰ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عیسیؑ کے حیات و نزول پرقادیانی خلیفہ و قادیانی جعلی نبی کی مزید شہادتیں

۹… مرزابشیرالدین محمود قادیانی کی شہادۃ: ’’پچھلی صدیوں میں قریباً تمام مسلمانوں میں مسیح کے زندہ ہونے پر ایمان رکھا جاتا تھا اور بڑے بڑے بزرگ اسی عقیدہ پر فوت ہوئے ہیں۔‘‘

(حقیقت النبوۃ ص۱۴۲)
مرزاقادیانی کی شہادۃ کہ نازل ہونے والا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام آسمان پر ہے۔
۱… ’’صحیح مسلم کی حدیث میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام جب آسمان سے اتریں گے تو ان کا لباس زردرنگ کا ہوگا۔‘‘

(ازالہ اوہام ص۸۱، خزائن ج۳ ص۱۴۲)
۲… ’’آنحضرتﷺ نے فرمایا تھا کہ مسیح آسمان پر سے جب اترے گا تو زرد چادریں اس نے پہنی ہوئی ہوں گی۔‘‘
(قادیانی رسالہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ جون ۱۹۰۶ء ص۵، قادیانی اخبار بدر قادیان مورخہ ۷؍جون ۱۹۰۶ء ص۵)
فرمائیے حضرات! اجماع کے ثبوت میں اب کوئی کسر باقی ہے۔ مرزاقادیانی کے اپنے الفاظ سے نزول سے مراد نزول من السماء ہی ہے۔
ناظرین! اجماع صحابہ کی اہمیت آپ پڑھ چکے ہیں۔ اب ہم مرزاقادیانی کے بیان کردہ طریق ثبوت اجماع میں سے نمبر:۲ کی طرز سے اجماع امت ثابت کرتے ہیں۔ یعنی فرداً فرداً صحابہ کرامﷺ کی روایات بیان کرتے ہیں۔ چونکہ صحابہ کرامؓ کی روایات ہزارہا لوگوں نے سنیں اور کوئی مخالفت منقول نہیں۔ لہٰذا ہر روایت سے اجماع صحابہ ثابت ہوتا جائے گا۔
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
بہت عمدہ پوسٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔ اگر کوئی سیاستدان پاکستان میں مثیل قائد اعظم کا دعوی کرے اور یہ کہے کہ پاکستان کی بھاگ دوڑ میرے حوالے کردو تو یقینا اس کے لیئےکسی سائکالوجسٹ کا بندوبست کیا جائے گا اور اس کو فاترالعقل سمجھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی شخص اس مثیل قائد اعظم کے دعویدار کی بات پر یقین کر لے تو اس کو بھی یقینا فاترالعقل ٹھہرایاجائے گا۔۔۔۔۔۔قادیانی ٹولہ مرزا قادیانی کو سچا مثیل ابن مریم سمجھتا ہے، حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ان کیلئے ایک ہسپتال قائم کرے جہاں ان کو زبردستی داخل کیا جائے اور جب تک ان کو یقین نہ ہو جائے کہ مرزا قادیانی پاگل تھا ان کو چھٹی نہ دی جائے۔
 
Top