حدیث مسلم پر تفصیلی بحث
اس حدیث کو مکمل مطالعہ کے لیے اس لنک کو استعمال کریں
نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام
اس حدیث کو مکمل مطالعہ کے لیے اس لنک کو استعمال کریں
نزول حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کا آسمان سے نزول
دجال کے اسی افعال کے دوران اللہ تعالی عیسی بن مریم علیہما السلام کو بھیجے گا، وہ دمشق کے مشرق میں سفید منارے کے پاس زرد رنگ کے حلے پہنے ہوئے دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے اتریں گے
حدیث شریف کے ظاہری الفاظ بتاتے ہیں کہ دجال اپنے جادوئی کرتبوں میں مصروف ہو گا کہ اچانک آسمان سے حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کا نزول ہو گا اور پھر اس جگہ ان کے آسمان سے نازل ہونے کو واضح علامات و کیفیات کو ذکر کیا گیا ہے :
- عیسیٰ ابن مریم( نام کی شخصیت)
- دمشق میں مشرقی سفید مینارہ کے پاس
- دوزرد چادریں اڑھے ہوئے
- دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے
مرزا آسمان سے نازل نہیں ہوا ہے بلکہ پیدا ہوا ہے ۔ اور عیسیٰ علیہ السلام تو دمشق کے سفید مینارہ کے پاس نزول فرمائیں گے جس کی چند علامات کو حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ دو زرد چادریں اوڑھے ہوئے ہوں گے دو فرشتوں کے کندوھوں پر ہاتھ رکھا ہو گا دوسری جانب کذابِ قادیان کو دیکھیں تو وہ اس حدیث کی صراحت کا منکر ہے بلکہ دو زرد چادروں سے مراد اپنی دو بیماریاں لیتا ہے ایک اوپر کے کے حصے کی یعنی مراق اور دوسری نیچے کے حصے کی یعنی پیشاب کی کثرت پھر دمشقی منارہ کی تاویل یہ کی کہ قادیان ہی دمشق ہے اور یہاں مینارہ چندے سے تعمیر کیا جائے گا لہذا مرزے نے اس کے لیے چندہ اکٹھا کروایا اور حالت یہ ہوئی کی اس کی تعمیر سے قبل ہی مرزا جی کا انتقال ہو گا اور یہ مینارہ بعد میں تعمیر کیا گیا
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کے سر سے پانی کے قطرات ٹپکنا
جب وہ اپنے سر کو جھکائیں گے تو اس سے قطرے گریں گے اور جب اپنے سر کو اٹھائیں گے تو اس سے سفید موتیوں کی طرح قطرے ٹپکیں گے
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کی ایک واضح نشانی بیان کی گئی ہے کہ آپ کے نزول کے فوراً بعد آپ کے سر مبارک کی کیفیت کچھ ایسی ہو گی کہ جیسے پانی میں بھیگا ہوا ہے اور سر سے پانی ٹپکے گا لیکن مرزے غلام قادیانی نے بھی اس کی بونگی سی تاویل کی جو کسی صاحب عقل کی سمجھ سے ہی بالا تر ہے ۔
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کے بدن سے خوشبو نکلنا
اور جو کافر بھی ان کی خوشبو سونگھے گا وہ مرے بغیر رہ نہ سکے گا اور ان کی خوشبو وہاں تک پہنچے گی جہاں تک ان کی نظر جائے گی۔
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کے بدن مبارک سے خوشبو نکلے گی جو چہار دانگ عالم پھیل جائے گی جو بھی کافر آپ کے بدن کی خوشبو سونگے گا فوراً ہلاک ہوتا جائے گا جبکہ مرزا قادیانی کے بدن سے تو بدبو نکلا کرتی تھی اور اس کی بدبو سے بھی کوئی کافر نہیں مرا خوشبو تو بہت دور کی بات ہے
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کا باب لد پر دجال کا قتل کرنا
پس حضرت مسیح علیہ السلام (دجال کو) طلب کریں گے ، اسے باب لد پر پائیں گے تو اسے قتل کردیں گے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام باب لد پردجال کا قتل کریں گے اگر دجال سے مراد مغربی عیسائی اقوام مراد لے لی جائیں تو کیا مرزے نے باب لد پر ان عیسائی اقوام کا قتل کیا جبکہ مرزا تو قتال کی نفی کرتا ہے اورجہاد کی منافی اسلام قرار دیتا ہے ۔
قوم کا حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کے پاس آنا
پھر عیسی بن مریم علیہ السلام کے پاس وہ قوم آئے گی جسے اللہ نے دجال سے محفوظ رکھا تھا، پس عیسی علیہ السلام ان کے چہروں کو صاف کریں گے اور انہیں جنت میں ملنے والے ان کے درجات بتائیں گے ۔
اس مقام پر بھی حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کی خصوصیات کا تذکرہ ہو رہا ہے مرزا غلام قادیانی کے پاس کون سی قوم آئی جسے مرزا نے ان کا چہرہ صاف کیا ہو اور ان کو جنت کے درجات کی خبر دی ہو ہرگز ایسا نہیں ہوا ۔
قوم کا طور کی جانب لے جانا
پس اسی دوران حضرت عیسی علیہ السلام پر اللہ رب العزت وحی نازل فرمائے گا کہ تحقیق میں نے اپنے ایسے بندوں کو نکالا ہے کہ کسی کو ان کے ساتھ لڑنے کی طاقت نہیں۔ پس آپ میرے بندوں کو حفاظت کے لئے طور کی طرف لے جائیں
قوم ابھی موجود ہی ہو گی کہ اللہ تعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل کرے گا کہ ان مسلمانوں کو طور کی جانب لے جائیں جبکہ مرزا قادیانی نے کون سی قوم کو طور کی جانب ہانکا تھا ہرگز نہیں لعنت اللہ علی الکاذبین