السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ
میرا اصل نام فائزہ ہاشمی ہے ۔ مگر فورم پر نور العین رکھا ھوا ہے۔ میں لاہور میں رہتی ہوں ۔ میں نے اسی سال یعنی 2014 میں ایم ایس سی (پنجاب یونیورسٹی سے ) کی ہے ۔
پھر میں گھر میں فارغ ہی بور ہوتی رہتی تھی ۔ تو مجھے میرے کزن نے جو کہ اس فورم پر بھی موجود ہیں اور محمدابوبکرصدیق نام سے جانے جاتے ہیں نے مجھے ختم نبوت کے لیے کام کرنے کا کہا تو میں نے کہا کہ میں عالمہ نہیں ہوں۔ میں کیسے کر سکتی ہوں؟
تو محمدابوبکرصدیق کہنے لگے کہ میں کون سا عالم ہوں ۔ جس طرح میں کام کر رہا ہوں اسی طرح تم بھی کر لو گی آہستہ آہستہ ۔ جس کے بعد انہوں نے مجھے کچھ کتابیں دیں ۔ جس میں تحفہ قادیانیت، احتسابِ قادیانیت جیسی کتب ہیں کا میں نے کچھ مطالعہ کیا ۔ تو مجھے اس کام کے بارے میں کچھ حد تک آگاہی ملی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک کتاب سیرۃُ المہدی جو کہ مرزا غلام احمد قادیانی کے بیٹے کی ہے پڑھنے کے لیے دی ۔ جس پر میں نے کہا کہ یہ تو قادیانیوں کی ہے میں نہیں پڑھوں گی ۔ ایویں ہی میرا ایمان خراب ہو جائے گا۔ جس پر محمدابوبکرصدیق ہنس پڑے اور بولے کہ تم ایک بار پڑھو تو سہی دیکھنا ہنستی رہ جاؤ گی ۔ مگر میں نے اس کو پڑھنے سے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد محمدابوبکرصدیق نے مجھے اس کتاب میں سے دو پہرے پڑھ کر سنائے ۔ تو یقین جانیئے میری ہنسی ہی نہیں رک رہی تھی ، وہ پہرہ ایک مرزا قادیانی کے غرارہ کا اور ایک مرزا قادیانی کے بٹنوں کے بارے میں تھا ۔ جس کے بعد میں نے اس کتاب کا بھی مطالعہ کیا ۔ اب الحمدُاللہ میں ختم نبوت کا کام کرتی ہوں ۔ اور ہم پانچ بہنیں ہیں ۔ جن میں سے دو اور بہنوں نے بھی ختم نبوت کام کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ دعاء ہے کہ اللہ ہمیشہ کے لیے ہمیں اسی کام میں لگائے رکھے آمین ثُم آمین