• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(قائداعظم کا نماز جنازہ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(قائداعظم کا نماز جنازہ)

جناب یحییٰ بختیار: قائداعظم کے پیچھے بھی اسی لئے نماز نہیں پڑھی گئی؟ ان کی نماز جنازہ نہ پڑھی گئی۔ کیونکہ کسی نے فتوے دئیے تھے۔ انہوں نے ان کو Repudiate نہیں کیا؟
مرزاناصر احمد: نہیں! قائداعظم ہمارے جو تھے بڑے… بڑی انہوں نے خدمت کی ہے پاکستان کی اور اس خطے کے مسلمانوں کی۔ اﷲتعالیٰ انہیں جزا دے۔ وہ شیعہ تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جی! ہم تو ایک مسلمان سمجھتے تھے ان کو۔ آپ…
مرزاناصر احمد: آپ سمجھتے ہوں گے۔لیکن یہ جو فرقوں کے اتنے بڑے بڑے فتوے، اتنی موٹی موٹی کتابیں ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں! فرقوں کے… مجھے اتنا علم ہے کہ لندن میں میں سٹوڈنٹ تھا۔ سارے مسلمان اسلامک کلچرل سنٹر میں اکٹھے ہوئے… شیعہ، سنی، دیوبندی، وہابی، چکڑالوی…
Except Ahmadis. And I was shocked, and I could not understand. That explanation I want to know.
مرزاناصر احمد: اس کا Explanation تو…
جناب یحییٰ بختیار: غائبانہ ہوا جنازہ؟
مرزاناصر احمد: ہاں نہیں! اس کا Explanation تو بالکل اور نوعیت کا ہے۔ احمدیوں میں اس وقت تک کوئی ایسا نہیں جو جماعت سے کٹ کے ہوا میں (Inaudible) میں Drift کر رہا ہو۔ جس طرح کنکواکٹ جاتا ہے۔ لیکن وہابیوں میں، دیوبندیوں میں، بریلویوں میں، ہزاروں لاکھوں ایسے آدمی ہیں جو ان کی فقہ سے کٹ چکے ہیں اور فتویٰ سے کٹ چکے ہیں۔ مگر آپ یہ کہتے ہیں ہمارے… میں وہاں دوروں پر جاتا رہا ہوں۔ ہماری247 مساجد میں ساری دنیا کے مختلف عربی بولنے والے ممالک کے لوگ آتے اور عیدوں میں شامل ہوتے ہیں اور نمازوں میں شامل ہوتے ہیں۔ کوئی اختلاف ہی نہیں وہاں نظر آرہا ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! نوابزادہ لیاقت علی خان کی وفات کے بعد، شہادت کے بعد Again in Quetta, there was غائبانہ نماز جنازہ…
مرزاناصر احمد: نہیں! وہ تو میں نے پہلے…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... All the Muslims of Quetta town got together and said prayers, but Ahmadis kept aloof.
مرزاناصر احمد: قائداعظم شیعہ تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: لیاقت علی شیعہ نہیں تھے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میں ویسے… میں… نہیں، وہ تو کسی اور فرقے کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں گے۔ میرا پوائنٹ یہ ہے کہ جوکسی فرقے کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے، ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم یہ کہیں کہ شیعہ کی طرف منسوب تو ہوتا ہے۔ لیکن ان کے عقائد سے ’’الف‘‘ باغی ہے۔ یہ میرا حق نہیں ہے اور نہ میں سمجھتا ہوں کسی اور کا حق ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ…
مرزاناصر احمد: تو جس وقت… اب ہم حسن ظن ہی کر کے… ان کو اپنے ہی فرقے کا باغی نہیں سمجھتے اور فرقے کا فتویٰ یہ ہے کہ نماز نہیں پڑھنی۔ تو جنہوں نے پڑھی اگر تو، ان سے آپ پوچھیں کہ آپ نے فتوے یہ دئیے ہوئے ہیں شیعوں کے متعلق اور ان پر عمل نہیں کر رہے۔ اس کو Explain کرو۔ ہماری تو Explanation کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ ہم، صحیح یا غلط، ایک عقیدہ پر قائم ہیں اور قیامت تک بھی…
248جناب یحییٰ بختیار: وہ تو یہ کہتے ہیں جی کہ کسی ایک نے فتویٰ دے دیا… کسی الیکشن کے جوش میں یا کسی بات میں… تو Who takes it seriously وہ یہ کہیں گے۔
مرزاناصر احمد: یہ ’’فتاویٰ رشیدیہ‘‘ الیکشن سے کہیں پہلے کے ہیں فتاویٰ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! میں بات کرتا ہوں، مثال کے طور پر۔
مرزاناصر احمد: ہاں! تو وہ مثال تو آپ کہیں اور سے لے آتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی جہاں تک تعلقات کا تعلق ہے۔ Relationship treatment شیعہ سنی، آپس میں یہ انہوں نے فتوے نہیں دئیے کہ لڑکیوں سے شادی نہیں کر سکتے۔
مرزاناصر احمد: کتنے پیار کا ہے ہمارا Relationship میں میں… آپ نے مجھ سے پوچھا تھا اس ضمن میں میں نے بتایا تھا میں بڑا لمبا عرصہ پرنسپل رہا ہوں۔ قطع نظر اس کے کہ بچہ احمدی ہوتا تھا یا نہیں۔ میری اپنی پرنسپل کی ذمہ داریوں کے متعلق اپنی تھیوری تھی۔ میں رات کے دو دو بجے تک اس بچے کے سرہانے بورڈنگ میں رہا ہوں۔ جو زیادہ Serious بیمار ہوگیا اور جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ میں نے ان جماعت اسلامی کے طلبہ کو 1952-53 میں وظائف دے کے اور ہر طرح کی سہولتیں مہیا کر کے ان کو بی۔اے کروایا اور فسادات میں وہ ان گروہوں میں شامل ہوتے تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو ٹھیک ہے۔ مرزاصاحب!
As a matter of kindness, you do it to a Hindu, a Christian, a Jew, who is an able boy and a deserving boy; somebody is ill, somebody needs your help, وہ تو humanity ہے۔
مرزاناصر احمد: اور وہ Humanity کہاں گئی۔ جنہوں نے سینکڑوں مکانوں اور دکانوں کو جلادیا اور لوٹ لی اور آدمیوں کو مار دیا؟
249جناب یحییٰ بختیار: ان کو کوئی نہیں Defend کرتا۔
مرزاناصر احمد: کس نے آواز اٹھائی؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! کوئی نہیں…
مرزاناصر احمد: ان کے خلاف آواز کس نے اٹھائی؟
Mr. Yahya Bakhtiar: No, nobody is defending them.
Mirza Nasir Ahmad: But nobody condemned them.
Mr. Yahya Bakhtiar: Nobody condemned the Rabwah incident either... (Interruption) who was responsible for this daily condemnable incidents?
Mirza Nasir Ahmad: What was the Rabwah incident?
Mr. Yahya Bakhtiar: All right, so we don't go to that.
مرزاناصر احمد: نہیں، تیرہ(۱۳) بچوں کو ضربات خفیفہ، کیا اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سینکڑوں مکانوں اور دکانوں کو جلادیا جائے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! بالکل نہیں۔ I agree with you, they should be punished..... اس کا سوال نہیں ہے۔
Mirza Nasir Ahmad: نہیں they should or should not....
Ch Jehangir Ali: Mr. Chairman, Sir, may I draw your attention? No discussion should take place between question and their answers.
(چوہدری جہانگیر علی: جناب چیئرمین! میں آپ کی توجہ اس مسئلے پر چاہتا ہوں کہ سوال اور جوابات کے درمیان کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Shall we adjourn? And then we....
(جناب یحییٰ بختیار: کیا ہم اجلاس ملتوی کر رہے ہیں؟)
Mr. Chairman: Yes, we adjourn to meet again at 12: 00... twenty five minutes break. The delegation is permitted to withdraw. بارہ بجے پورے
(جناب چیئرمین: جی ہاں! ہم ۱۲؍بجے تک کے لئے وقفہ کر رہے ہیں۔ وفد کو جانے کی اجازت ہے)
The honourable members may keep sitting.
(معزز اراکین تشریف رکھیں)
250(The Delegation withdrew from the Chamber)
(وفد چیمبر سے رخصت ہوتا ہے)
Mr. Chairman: The Special Committee of the House is adjournment for the break, upto 12: 00.
(جناب چیئرمین: ایوان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ۱۲؍بجے تک وقفے کے لئے ملتوی ہوتا ہے)
----------
 
Top