• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(قائداعظم کے جنازہ میں قادیانیوں کی عدم شرکت)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(قائداعظم کے جنازہ میں قادیانیوں کی عدم شرکت)
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I was asking you a question about Namaz -e- Janaza and explanation given on behalf of the Ahmadia Jamaat, about Ch. Zaffarullah not joining in the Janaza prayer of Quaid -e- Azam is....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! میں آپ سے ایک سوال کر رہا تھا نماز جنازہ سے متعلق۔ احمدی جماعت کی جانب سے وضاحت چوہدری ظفراﷲ خان کا قائداعظم کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا)
مرزاناصر احمد: یہ آفیشل ہے یا کسی نے دیا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: میں آپ کو بتاتا ہوں جی۔ ٹریکٹ نمبر۲۲ بعنوان ’’احراری علماء کی راست گوئی کا ایک نمونہ‘‘ الناشر مہتمم نشرواشاعت، نظامت دعوت وتبلیغ، صدر انجمن احمدیہ، ربوہ، ضلع جھنگ۔ Whether you call it official or not
مرزاناصر احمد: آں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: ’’چوہدری محمد ظفر اﷲ خان صاحب پر ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ آپ نے قائداعظم کا جنازہ نہیں پڑھا۔ تمام دنیا جانتی ہے کہ قائداعظم احمدی نہ تھے۔ لہٰذا جماعت احمدیہ کے کسی فرد کا ان کا نماز جنازہ نہ پڑھنا کوئی قابل اعتراض بات نہیں۔‘‘
This was the reason given officially or unofficially, as you may....
مرزاناصر احمد: یعنی ’’قائداعظم کا جنازہ نہ پڑھنا قابل اعتراض بات نہیں۔‘‘ یہ اس کا Explanation یہ اعتراض ہے؟
259جناب یحییٰ بختیار: ’’کیونکہ وہ غیراحمدی تھے۔‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں! ’’قابل اعتراض نہیں۔‘‘ اس پر اعتراض ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں کہتا ہوں کہ Is this explanation a correct explanation from your point of view?
مرزاناصر احمد: ’’قابل اعتراض نہیں‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! ’’چونکہ وہ غیراحمدی تھے۔‘‘ آپ نے ایک دفعہ کہا کہ وہ شیعہ تھے تو اس پر Clarification میں چاہتا ہوں کہ That was the reason or the reason was that he was not Ahmadi?
مرزاناصر احمد: وہ شیعہ تھے اور شیعہ حضرات کا بھی فتویٰ ہے کہ احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھنا۔ ہے نا فتویٰ اور جب ان کا یہ فتویٰ ہے تو یہ فتنہ اور فساد والی بات ہے۔ میں نے آپ کویہ بتایا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ٹھیک ہے وہ۔ پھر میں نے نوابزدہ لیاقت علی خان کا پوچھا تھا۔ وہ تو شیعہ نہیں تھے۔
مرزاناصر احمد: نہیں! میں نے آپ سے یہ عرض کی تھی کہ جماعت احمدیہ اور دوسرے مختلف جو فرقے ہیں ان میں یہ فرق ہے کہ بہت سے دیوبندی… مثلاً دیوبندی والدین کی اولاد Drift Away کر گئی ہے۔ اپنے مؤقف سے… تو احمدیوں میں ایسے کم ہیں۔ ہیں، بالکل استثنائ، مثلاً دس ہزار میں ایک ہوگا یا لاکھ میں ایک ہوگا۔ لیکن وہاں بہت ہیں تو سوال یہ ہے کہ ان سے پوچھنا چاہئے۔ پڑھنے والوں سے، کہ تمہارے فرقے کا فتویٰ یہ ہے کہ تم نے نہیں پڑھنا، تو کیوں پڑھا تم نے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھتا ہوں کہ آپ کا فتویٰ جو ہے… نہیں پڑھنا… اسی وجہ سے ہے کہ وہ غیراحمدی ہیں؟
260مرزاناصر احمد: اس وجہ سے ہے کہ وہ شیعہ مذہب سے۔ فرقے سے تعلق رکھتے تھے اور شیعوں کا یہ فتویٰ ہے کہ احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھنا اور ہمارے فتوے سے پہلے کا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور نوابزادہ لیاقت علی خان، سنی تھے۔ ان کی بھی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فتوے دئیے تھے؟
مرزاناصر احمد: سنی جو ہے وہ اس کے مختلف فرقوں کے مجموعوں کو بعض دفعہ کہا جاتا ہے تو اگر پتہ لگ جائے کہ وہ وہابی تھے یا بریلوی تھے یااہل حدیث تھے یا اہل قرآن تھے۔ تو پھر ان کا فتویٰ آپ کو بتادیتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! میں مرزاصاحب! یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ ایک تو یہ ہوا کہ آپ کو معلوم ہوا کہ یہ فلانے فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس فرقے نے آپ کے خلاف فتویٰ دیا تھا۔ اس لئے آپ ضروری نہیں سمجھتے۔ جائز نہیں سمجھتے کہ ان کے جنازہ میں شریک ہوں…
مرزاناصر احمد: مناسب نہیں سمجھتے تھے۔ فتنے کی بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: دوسری بات یہ ہے کہ ’’کیونکہ غیراحمدی ہیں‘‘ فتویٰ ہو یا نہ ہو۔ یہاں جو Explanation دی گئی ہے۔ ’’کیونکہ قائداعظم غیراحمدی تھے۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ جو Explanation کا آپ استدلال کر رہے ہیں۔ میرے نزدیک وہ استدلال غلط ہے۔ اس واسطے کہ عام طور پر ہم کہہ دیتے ہیں کہ غیراحمدی ہے۔ لیکن ہمارے دماغ میں یہ ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی ایسے فرقے سے تعلق ہے جو ہم سے پہلے فتویٰ دے چکے ہیں نماز نہ پڑھنے کا اور چوہدری صاحب نے خود اس کا جواب دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! میں نے پڑھا ہے وہ۔
261مرزاناصر احمد: چوہدری صاحب کا…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! پڑھ کر سنا دیجئے۔
مرزاناصر احمد: چوہدری محمد ظفر اﷲ خان صاحب نے ۱۹۵۳ء میں تحقیقاتی عدالت کے سامنے اس سوال کا خود جواب دیا تھا کہ ’’قائداعظم کا جنازہ پڑھانے والے شبیر احمد عثمانی صاحب مجھے مرتد سمجھتے تھے۔‘‘ جو امام تھے، جنازہ پڑھانے والے، شبیر احمد عثمانی، وہ اس وقت جس وقت انہوں نے نماز جنازہ کی امامت کی، چوہدری ظفر اﷲ خان صاحب کو مرتد سمجھتے تھے۔ ’’اس واسطے ان کے پیچھے میں نے نہیں پڑھا۔‘‘ اور وہ لوگ ہم میں پیدا ہوئے ہیں جو قائداعظم کو کافر اعظم کہتے ہیں…
 
Top