قادیانیوں سے سوالات (۱ کیا حضور علیہ السلام کی اتباع سے نجات مل سکتی ہے؟)
سوال نمبر:۱… مرزاغلام احمد قادیانی کے بقول اسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع سے نبوت ملی ہے۔ تو گزارش یہ ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع سے نبوت مل سکتی ہے، تو کیا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع اور پیروی سے دوزخ سے نجات بھی مل سکتی ہے یا نہیں؟ اگر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع سے نجات مل سکتی ہے، تو پھر مرزاغلام احمد قادیانی کو نبی ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ اور اگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع سے نجات نہیں مل سکتی، تو پھر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع سے نبوت کیسے مل سکتی ہے؟ نیز خیرالقرون سے لے کر آج تک کوئی شخص حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا متبع گزرا ہے یا نہیں؟ اگر گزرا ہے تو وہ نبی کیوں نہ بنا؟ آخر مرزاقادیانی میں کون سی صلاحیت واستعداد تھی جو دوسروں میں نہیں تھی؟