قادیانیوں سے سوالات (۲۰ مرزاقادیانی کے مسیح بننے کا امر مخفی کیوں؟)
سوال نمبر:۲۰… مرزاقادیانی نے لکھا ہے: ’’مگر وہ باتیں جو مدار ایمان ہیں اور جن کے قبول کرنے اور جاننے سے ایک شخص مسلمان کہلا سکتا ہے۔ وہ ہر زمانہ میں برابر شائع ہوتی رہی۔‘‘
(کرامات الصادقین ص۲۰، خزائن ج۷ ص۶۲)
اب مرزاقادیانی کی یہ تحریر کہ: ’’ان اﷲ قادر علی ان یجعل عیسیٰ واحدا من امۃ فبیہ وکان ہذا وعدا مفعولا۰ یا اخوان ہذا ھوالامر الذی اخفاہ اﷲ من اعین القرون الاولیٰ‘‘ اﷲتعالیٰ اس پر قادر ہیں کہ اس امت محمدیہ سے ایک عیسیٰ بنائیں۔ یہ اﷲتعالیٰ کا پکا وعدہ تھا اور اس امر کو اسلام کے قرون اولیٰ سے مخفی کر دیا تھا۔‘‘
(آئینہ کمالات ص۴۲۶، خزائن ج۵ ص۴۲۶)
اگر اس امت کے فرد کو مسیح بنانا تھا اور یہ قادیانیت کے ایمان کا بنیادی پتھر ہے تو اسے مخفی کیوں رکھا گیا؟