قادیانیوں سے سوالات (۲۴ کیا سلف کے کلام میں ’’لفظ نزول من السماء‘‘ نہیں؟)
سوال نمبر:۲۴… مرزاقادیانی نے تحریر کیا کہ: ’’سلف کے کلام میں مسیح کے لئے ’’نزول من السماء‘‘ کا لفظ نہیں آیا۔‘‘
(انجام آتھم ص۱۴۸، خزائن ج۱۱ ص۱۴۸)
حالانکہ حدیث میں عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ ’’اخی عیسیٰ بن مریم ینزل من السماء‘‘
(کنزالعمال ج۱۴ ص۶۱۹، نمبر۳۹۷۲۶)
(فقہ اکبر ص۸) میں حضرت امام اعظم رحمۃُ اللہ علیہ کا کلام موجود ہے۔
کیا یہ دو حوالے مرزاقادیانی کے دجل کے لئے شاہد عادل نہیں ہیں؟
تو پھر بتائیں! کہ کیا مرزاقادیانی نے حضورﷺ اور جمیع سلف پر جھوٹ نہیں بولا؟
کیا یہ مرزا غلام احمد قادیانی کی کم علمی کا کھلا ثبوت نہیں ہے؟؟