قادیانیوں سے سوالات (۳ کیا نزول مسیح ختم نبوت کے منافی ہے؟)
سوال نمبر:۳… قادیانی کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد مسیح علیہ السلام نزول فرمائیں تو یہ ختم نبوت کے منافی ہے۔ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ایک نبی مسیح علیہ السلام آگئے اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ مرزاقادیانی نبی تھا۔ بلکہ اپنی شان میں مرزاقادیانی، حضرت مسیح علیہ السلام سے شان میں بڑھ کر ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت نہ ملے صرف پہلے کے نبی آئیں تو ختم نبوت کے منافی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ایک شخص (مرزاقادیانی) کو نبوت ملے اور وہ پہلے نبیوں سے شان میں بڑھ کر ہو وہ ختم نبوت کے منافی نہیں! ہے کوئی قادیانی جو اس معمہ کو حل کر دے؟