قادیانیوں سے سوالات ( ۵۲ کیا غیرنبی، نبی سے افضل ہوسکتا ہے؟)
سوال نمبر:۵۲… لاہوری مرزائیوں سے سوال کریں کہ کیا غیرنبی کسی نبی سے افضل ہوسکتا ہے؟۔ ان کا جواب یقینا نفی میں ہوگا تو پھر ان کے سامنے مرزاقادیانی کا یہ حوالہ پڑھیں: ’’خدا نے اس امت میں مسیح موعود بھیجا۔ جو اس سے پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)
اس حوالہ سے ثابت ہوا کہ مرزاقادیانی کی شان حضرت مسیح ابن مریم علیہ السلام سے زیادہ ہے۔ اگر مرزاقادیانی نبی نہیں تھا تو غیر نبی کا نبی سے افضل ہونا لازم آتا ہے۔ جب کہ لاہوری بھی مانتے ہیں کہ غیرنبی، نبی سے افضل نہیں ہوسکتا۔ تو ثابت ہوا کہ مرزاقادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کا لاہوریوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔ اس حوالہ میں جزوی فضیلت کی بھی نفی ہے۔ تمام شان میں یعنی من کل الوجوہ بہت بڑھ کر۔