قادیانیوں سے سوالات ( ۵۳ کیا مرزاقادیانی کو مثیل محمدﷺ کہہ سکتے ہو؟ العیاذ باﷲ!)
سوال نمبر:۵۳… مرزاقادیانی نے اپنے کو مثیل محمدﷺ بھی قرار دیا۔ جیسا کہ اس کی تمام کتب میں ہے۔ قادیانی ویب سائٹ پر ’’کلمتہ الفصل‘‘ مرزابشیراحمد پسر مرزاقادیانی کا تو شاید کوئی صفحہ اس سے خالی نہیں۔ اب توجہ فرمائیے کہ رحمت عالمﷺ تو دشمنوں کے مقابلہ میں پہاڑ پر کھڑے ہو کر فرماتے ہیں۔ ’’ہل وجدتمونی صادقا اوکاذبا۰ قالوا جربناک مرارا ماوجدنا فیک الا صدقا وعدلا‘‘ معاذ اﷲ اگر مرزاقادیانی مثیل تھا تو ایسے ہوتا۔ مگر وہ تو دادا کی اس زمانہ کی سات سو روپیہ کی رقم ادھر ادھر کے کاموں میں اڑا کر خیانت کا مرتکب ہوا۔ کیا اس کو مثیل کہہ سکتے ہیں؟