قادیانیوں سے سوالات ( ۵۷ کیا سچے پیغمبر کے کئی نام ہوئے؟)
سوال نمبر:۵۷… مرزاقادیانی کا الہام ہے:
۱… ’’یا آدم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘
۲… ’’یا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘
(اربعین نمبر۲ ص۷، خزائن ج۱۷ ص۳۵۳)
اس کا ترجمہ خود کرتا ہے کہ: ’’اے آدم تو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔ اے احمد تو تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔‘‘
(اربعین نمبر۲ ص۱۷، خزائن ج۱۷ ص۳۶۴)
ان دونوں الہاموں کے ترجمہ میں مرزاقادیانی نے ’’تیرے دوست‘‘ کا لفظ ترجمہ میں شامل کیا۔ یہ الہام کے کس لفظ کا حصہ ہے؟ نیز کیا مرزاقادیانی کا نام احمد اور آدم تھا؟ کیسے اور کیونکر؟ پھر غلام احمد نام کا کیا بنے گا؟ اور جو بندہ اپنا نام ونسب تبدیل کر دے کیا وہ حلالی رہ سکتا ہے؟ ان سوالات کو مدنظر رکھ کر بتائیں کہ کیا ایسا شخص پر جنت کا الہام اور جنت میں داخل ہوسکتا ہے؟ اگر نہیں تو قادیانی ذریت اس دھوکا سے کیوں نہیں نکلتی؟