قادیانیوں سے سوالات (۷ کیا حضور علیہ السلام سابقہ انبیائ علیہ السلام کے لئے خاتم نہیں؟)
سوال نمبر:۷… اگر خاتم النبیین ( صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے مراد ’’حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مہر سے نبوت ملنے اور نبیوں کی مہر‘‘ والا ترجمہ کیا جائے تو اس سے ثابت یہ ہوگا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیدنا آدم علیہ السلام سے لے کر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام تک کے انبیاء علیہ السلام کے خاتم نہ ہوئے۔ بلکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم بعد میں آنے والے نبیوں کے لئے خاتم ہوں گے۔ کیا یہ ترجمہ اور مفہوم منشاء قرآن وسنت کے مطابق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو دلائل اور قرائن سے سمجھایا جائے کہ کیسے ہے؟ اور اگر یہ ترجمہ ومفہوم قرآن وحدیث کے منشاء کے خلاف ہے! تو پھر صحیح مفہوم کیا ہے؟