قادیانیوں سے سوالات (۸ کیا حضور علیہ السلام خاتم النبی تھے؟)
سوال نمبر:۸… مرزائیو! اگر خاتم النبیین کا معنی ’’نبیوں پر مہر‘‘ ہے اور چودہ سو برس میں مہر لگی تو صرف (بقول مرزا) ایک نبی پر جیسا کہ خود مرزاقادیانی نے اپنی کتاب ’’حقیقت الوحی‘‘ میں لکھا ہے: ’’پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیاگیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۹۳، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶،۴۰۷)
اب سوال یہ ہے کہ ’’خاتم النبیین‘‘ کا معنی نبیوں پر مہر اور وہ مہر لگی صرف مرزاقادیانی پر، جیسا کہ مذکورہ بالا مرزا کی عبارت بتلارہی ہے تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم ’’خاتم النبیین‘‘ نہ ہوئے۔ بلکہ ’’خاتم النبی‘‘ ہوئے۔ یعنی ایک نبی کے لئے مہر؟ یہ عقدہ حل کر کے مرزاقادیانی کو ایصال ثواب کرو۔