قادیانیوں سے سوالات ( ۹۱ کیا راست باز کا کام لعنت کرنا؟)
سوال نمبر:۹۱… مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (ازالہ اوہام حصہ دوم ص۳۵۶، خزائن ج۳ ص۴۵۶) پر لکھا ہے کہ: ’’لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں، مؤمن لعان نہیں ہوتا۔‘‘
دوسری جگہ مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (نور الحق ص۱۱۸تا۱۲۲، خزائن ج۸ ص۱۵۸تا۱۶۲) میں نمبرشمار کر کے ایک ہزار مرتبہ صرف ’’لفظ لعنت‘‘ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پہلے حوالہ کے مطابق ’’لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں۔ مؤمن لعان نہیں ہوتا‘‘ اور دوسرے حوالہ کے مطابق مرزاقادیانی نے ایک ہزار مرتبہ لعنت کی ہے تو کیا مرزائی بتائیں گے کہ مرزاقادیانی جھوٹا اور کذاب تھا؟ صدیق اور راست باز نہ تھا؟ دوسرا یہ کہ مرزاقادیانی لعنت کرنے کی وجہ سے خود مؤمن نہ رہا کیا خیال ہے؟