قادیانی اعتراضات ( اعتراض: پہلوں کے لئے خاتم )
قادیانی : خاتم النبیین کا معنی آخر النبیین ہے۔ لیکن آپ ﷺ پہلوں کے لئے آخری ہیں۔
جواب: اگر یہ معنی ہو کہ اپنے سے پہلوں کے لئے خاتم تو ہر نبی آدم علیہ السلام کے علاوہ اپنے سے پہلے انبیاء کا خاتم اور آخر ہے۔ تو خاتم النبیین حضور ﷺ کا وصف مخصوص نہ رہا۔ حالانکہ حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ مجھے چھ چیزوں کے ساتھ تمام انبیاء علیہم السلام پر فضیلت دی گئی ۔ ان میں ایک یہ ہے:’’ ارسلت الی الخلق کافۃ وختم بی البنییون۰‘‘ آپﷺ کی وصف اور خاصہ ہے:’’ خاصۃ الشیٔ یوجد فیہ ولا یوجد فی غیرہ ۰‘‘کے تحت قادیانی موقف صحیح مان لیا جائے تو پھر ختم نبوت‘ خاتم النبیین کا وصف یا خصوصیت نہ رہے گی۔