قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 30 ابن مریم کی جگہ ابن چراغ بی بی کیسے؟)
سوال نمبر:۳۰… ایک بار ایک قادیانی نے کہا کہ جی! عیسی علیہ السلام فوت ہوگئے۔ راقم نے عرض کیا کب؟ کہا حضور علیہ السلام سے پہلے۔
راقم… تو مرزاقادیانی کیسے مسیح ہوگیا؟
قادیانی… حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ مسیح آئے گا تو مراد اس سے مرزا۔
راقم… بندۂ خدا! آپ کے بقول عیسی علیہ السلام ، حضور علیہ السلام کی تشریف آوری سے پہلے فوت ہوگئے تو جو فوت ہوگئے ان کے متعلق حضور علیہ السلام کیسے فرماتے ہیں کہ وہ آئیں گے؟ اگر فرمایا کہ وہ آئیں گے تو اس کا معنی یہ کہ وہ فوت نہیں ہوئے۔ اچھا اگر آپ کے بقول مسیح کی جگہ مرزاقادیانی نے آنا تھا وہ آگئے۔
بہت اچھا تو دیانت وعقل کا تقاضہ ہے کہ جس نے آنا تھا اس کے آنے کا اعلان کیا جاتا۔ آنا مرزا بن چراغ بی بی نے تھا۔ لیکن اعلان کیا مسیح ابن مریم آئے گا۔ بھائی! تو جس کا اعلان ہوا وہی تشریف لائیں گے۔ اگر مرزاقادیانی نے آنا تھا تو اس کا اعلان ہوتا۔ قرآن وحدیث کے ذخیرہ میں ایک آیت، ایک حدیث دکھا دو۔ جس میں ہو کہ مرزاقادیانی بن چراغ بی بی آئے گا تو ہم مان لیں گے۔ وہ قادیانی مبہوت ہوگیا۔