قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 34 پٹواری نہیں بلکہ مفسرین؟)
سوال نمبر:۳۴… ایک قادیانی نے کہا مولوی صاحب! لفظ توفی کا معنی تو پٹواری، نمبردار کو بھی معلوم ہے کہ وہ مرنے والے کو متوفی لکھتے اور کہتے ہیں۔ پٹوار کے کاغذات اس پر شاہد ہیں۔ مولانا محمد امین اوکاڑوی نے فرمایا کہ آپ کے جھوٹے ہونے کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ آپ قرآنی الفاظ کے معانی پٹواریوں والے کرتے ہیں۔ جب کہ ہم کہتے ہیں قرآن کے معانی وہ کرو جو آج تک امت مسلمہ اپنے مسلمات کی رو سے کرتی چلی آئی ہے۔