قادیانی اعتراضات کے مسکت جوابات ( 36 مرزاقادیانی دنیا کا سب سے بڑا جاہل؟)
سوال نمبر:۳۶… ایک دفعہ ایک مناظرہ میں ایک قادیانی نے کہا کہ اور کچھ نہیں مرزاقادیانی کو عالم ہی مان لیں۔ راقم نے کہا کہ میر ادعویٰ ہے کہ مرزاقادیانی دنیا کا سب سے بڑا جاہل تھا۔ اس پر وہ قادیانی بھنّا گیا۔ راقم نے دوسرا وار کیا کہ مرزاقادیانی تو رہے اپنی جگہ، میرے نزدیک تو آپ بھی جاہل ہیں۔ یہ سنتے ہی اس کے تن بدن کو آگ لگ گئی۔ اس کے کچھ کہنے سے قبل، راقم نے کہا کہ اگر آپ کچھ جانتے ہیں تو اسلامی مہینوں کے نام بتائیں۔ اس نے کہا۔ محرم، صفر، ربیع الاوّل، راقم نے کہا آپ غلط کہتے ہیں۔ صفر دوسرا مہینہ نہیں چوتھا ہے۔ اب وہ کہے دوسرا، راقم عرض کرے کہ چوتھا۔ اس پر اسے آیا غصہ۔ مارے غصہ کے کانپتے ہوئے اس نے کہا کہ کون الّو کا پٹھہ کہتا ہے کہ صفر چوتھا مہینہ ہے۔ راقم نے کہا کہ مرزاقادیانی نے (تریاق القلوب ص۴۱، خزائن ج۱۵ ص۲۱۸) پر لکھا ہے۔ اب اس بیچارے کی کیفیت دیدنی تھی۔ نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن۔ مرزاقادیانی کو عالم ثابت کرنا چاہتا تھا۔ خود الّو کا پٹھہ مان لیا۔